@vikrmthakurvlogs988: آج کے اس ویڈیو میں میں نے آپ کو اپنی زندگی کا ایک بہت ہی خاص حصہ دکھایا ہے 🙏 میرا نام وکرم ٹھاکر ہے، اور میں پاکستان کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں رہ کر جئے شری رام گرکل چلا رہا ہوں، جہاں میں چھوٹے چھوٹے بچوں کو سناتن دھرم کی شکشا دے رہا ہوں ❤️ آج کی شکشا میں بچوں کو میں نے بتایا کہ سناتن دھرم میں چار یگ ہوتے ہیں — ستیہ یگ، تریتا یگ، دواپر یگ اور کلی یگ 🙏 میں نے بچوں کو یہ بھی سمجھایا کہ ہر یگ کتنے سال کا ہوتا ہے، اور ان یگوں میں انسان کی عمر کتنی لمبی ہوا کرتی تھی۔ پہلے زمانے میں لوگ ہزاروں سال جیتے تھے، لیکن آج کے کلی یگ میں انسان کی عمر بہت کم ہو گئی ہے۔ یہ ویڈیو صرف ایک کہانی نہیں ہے، بلکہ ایک سچائی ہے کہ ہم آہستہ آہستہ اپنے دھرم، اپنی سنسکرتی اور اپنی پہچان کو بھولتے جا رہے ہیں 😔 لیکن ہمارا یہ چھوٹا سا گرکل ایک کوشش ہے — بچوں کو پھر سے سناتن دھرم سے جوڑنے کی، انہیں رام جی، کرشن جی اور ہمارے دھرم کی سچی باتیں سکھانے کی 🙏 اگر آپ بھی سناتن دھرم سے پریم کرتے ہیں، تو اس ویڈیو کو پورا دیکھیں، لائک کریں، اور چینل کو سبسکرائب ضرور کریں ❤️ آپ کا ایک سبسکرائب ہمارے اس گرکل کے بچوں کے لیے بہت بڑی سپورٹ ہے 🙏 #SanatanDharma #JaiShreeRam #Gurukul #HinduDharm #PakistanHindu