@user3943803041133: اگر زندگی ہمیشہ آسان رہتی تو نہ دعا میں وہ تڑپ ہوتی، نہ سجدوں میں وہ سکون، نہ رب سے مانگنے کا وہ لطف محسوس ہوتا۔ انسان آسائشوں میں اکثر غافل ہو جاتا ہے، مگر جب مشکلات دروازہ کھٹکھٹاتی ہیں تو دل خود بخود اپنے رب کو پکارنے لگتا ہے۔ آزمائشیں ہمیں توڑنے نہیں آتیں، بلکہ ہمیں اپنے خالق سے جوڑنے آتی ہیں۔ یہ دکھ، یہ پریشانیاں، یہ بے بسی کے لمحے ہی تو ہیں جو بندے کو سجدوں تک لے جاتے ہیں، جہاں جا کر دل ہلکا ہوتا ہے اور روح کو سکون ملتا ہے۔ کبھی کبھی زندگی کی سختیاں دراصل رب کی وہ محبت ہوتی ہیں جو ہمیں اس کے قریب لانے کے لیے بھیجی جاتی ہیں۔#fypviralシ #islamicmotivations #foryou #Allah#veiws🦋