@lazwa.lishq: شاید یہی محبت ہے… کہ ہم دونوں روٹھ جاتے ہیں، خاموش ہو جاتے ہیں، مگر دل پھر بھی ایک دوسرے کے ہی گرد گھومتا رہتا ہے۔ فاصلہ وقتی ہوتا ہے، مگر تعلق کہیں جاتا نہیں… ہر بار جب موبائل کی اسکرین روشن ہوتی ہے تو دل بےاختیار یہی چاہتا ہے کہ وہ پیغام تمہارا ہو۔ یہ کیسی ڈور ہے…؟ جو ناراضگی میں بھی ٹوٹتی نہیں، جو خاموشی میں بھی ختم نہیں ہوتی، جو دوری میں بھی قریب رکھتی ہے۔ ہم بات نہیں کرتے، مگر ایک دوسرے کو محسوس کرتے ہیں، ہم دکھاتے نہیں، مگر دل میں ایک دوسرے کے لیے جگہ ویسی ہی رہتی ہے۔ اور شاید… یہی اصل محبت ہے۔ کہ غصے کے وقت بھی تم چھوڑنے والوں میں سے نہ ہو، بلکہ وہ بنو جو تھام لے، سنبھال لے، اور کہے— “چلو، اب سب ٹھیک کر لیتے ہیں”۔ کیونکہ محبت صرف خوشی کے لمحوں کا نام نہیں، یہ اُس وقت کی پہچان ہے جب سب کچھ بکھرنے لگے اور پھر بھی کوئی تمہیں سنبھال لے۔ ہاں… غصے کے وقت محبوب کو سنبھال لینا بھی ایک بہت خوبصورت محبت ہے۔ #growmyaccount #viewsproblem