اب میرے پاس تُم آئی ہو تو کیا آئی ہو
میں نے مانا کہ تُم اِک پیکرِ راعنائی ہو
چمنِ دہر میں روحِ چمن آرائی ہو
طلعتِ مہر ہو فردوس کی برنائی ہو
بنتِ مہتاب ہو گردوں سے اُتر آئی ہو
مجھ سے ملنے میں اب اندیشہِ رُسوائی ہے
میں نے خود اپنے کیے کی سزا پائی ہے
خاک میں آہ ملائی ہے جوانی میں نے
شعلہ زاروں میں جلائی ہے جوانی میں نے
شہرِ خوباں میں گنوائی ہے جوانی میں نے
خواب گاہوں میں جگائی ہے جوانی میں نے
حُسن نے جب بھی عنائیت کی نظر ڈالی ہے
میرے پیمانے محبت نے سِپر ڈالی ہے
اُن دِنوں مجھ پہ قیامت کا جنوں طاری تھا
شر پہ سرشاری عشرت کا جنوں طاری تھا
ماہ پاروں سے محبت کا جنوں طاری تھا
شہریاروں سے رقابت کا جنوں طاری تھا
بسترِ مخمل و سنجاب تھی دُنیا میری
اِک رنگین و حسین خواب تھی دُنیا میری
جنتِ شوق تھی بیگانہ آفتِ سموم
درد جب درد نہ ہو کاوشِ درمان معلوم
خاک تھے دیدہِ بے باک میں گردوں کے نجوم
بزمِ پرویں تھی نگاہوں میں کنیزوں کا ہجوم
لیلہِ ناز برفگندا نقاب آتی تھی
اپنی آنکھوں میں لیے دعوتِ خواب آتی تھی
سنگ کو گوہرِ نایاب و گراں جانا تھا
دشتِ پُرخار کو فردوسِ جواں جانا تھا
ریگ کو سلسلہِ آبِ رواں جانا تھا
آہ یہ راز ابھی میں نے کہاں جانا تھا
میری ہر فتح میں ہے اِک ہزیمت پنہاں
ہر مسرت میں ہے رازِ غم و حسرت پنہاں
کیا سُنو گی میری مجروح جوانی کی پُکار
میری فریادِ جگر دوز میرا نالہِ زار
شدتِ کرب میں ڈوبی ہوئی میری گُفتار
میں کہ خود اپنے مزاقِ ترب آگیں کا شکار
وہ گدازِ دلِ مرحوم کہاں سے لاؤں
اب میں وہ جذبہ معصوم کہاں سے لاؤں
میرے سائے سے ڈرو تُم میری قربت سے ڈرو
اپنی جراٗت کی قسم اب میری جراٗت سے ڈرو
تم لطافت ہو اگر میری لطافت سے ڈرو
میرے وعدوں سے ڈرو میری محبت سے ڈرو
اب میں الطاف و عنائت کا سزاوار نہیں
میں وفادار نہیں ہاں میں وفادار نہیں
اب میرے پاس تم آئی ہو تو کیا آئی ہو
2026-05-04 14:19:17
4
محمد YASIR :
💯💯💯
2026-05-04 16:06:56
1
Awais Khan :
💕💕💕🥰🥰💞💞💞
2026-05-13 03:06:14
0
Abd ullah 😘 :
🥰🥰🥰
2026-05-05 10:50:03
0
Faisal Niaz :
❤️❤️❤️
2026-05-07 19:28:08
0
Mustafa :
🥰🥰🥰
2026-05-04 10:27:23
0
To see more videos from user @nobody____010, please go to the Tikwm
homepage.