@3nov3mber: بعض اوقات ہمیں شکایت ہوتی ہے کہ لوگ مغرور ہو گئے ہیں، اُن کے لہجوں میں سختی آ گئی ہے اور اُن کے رویّے بدل گئے ہیں۔ مگر اگر سچائی کا آئینہ سامنے رکھا جائے تو اکثر اس غرور کی بنیاد ہم خود رکھتے ہیں، ہم اپنی توجہ، اپنی محبت، اپنا وقت اور اپنی اہمیت اُن لوگوں پر نچھاور کر دیتے ہیں جو اس کے اصل حقدار نہیں ہوتے۔ ہم اُنہیں اتنی قدر دے دیتے ہیں کہ وہ اپنی اصل حیثیت بھول کر خود کو بے حد خاص سمجھنے لگتے ہیں۔ اصل مسئلہ اُن کا غرور نہیں، ہماری حد سے بڑھی ہوئی اہمیت ہے، جب ہم کسی کو اُس کی اوقات سے زیادہ مقام دیتے ہیں تو وہ اسی مقام کا عادی ہو جاتا ہے۔ پھر جب ہم پیچھے ہٹتے ہیں تو وہی شخص ہمیں بدلتا ہوا محسوس ہوتا ہے، حالانکہ وہ تو وہی ہوتا ہے، بس ہماری نظر بدل جاتی ہے۔ زندگی کا اصول سادہ ہے: ہر کسی کو اُس کی اصل کے مطابق اہمیت دیں، جو جتنا حق رکھتا ہے، اُتنا ہی دیں، کیونکہ جب ہم بےمول لوگوں کو انمول بنا دیتے ہیں، تو وہی لوگ ہمیں ہماری قیمت بھلا دیتے ہیں۔ 🚩 #quotes #aesthetic #lines #fyp #viralvideo