@novel_lover2.0: کیپشن ضرور پڑھے 👇 🥹 اگر کبھی تم میری قبر پے آؤ تو سب کے جانے کے بعد تھوڑی دیر میری قبر پر تم ٹھہر جانا کیونکہ… شاید اُس خاموش مٹی کے نیچے بھی میرا دل تمہاری آہٹ پہ دھڑک اُٹھے۔ کچھ باتیں تھیں جو زندگی میں کہہ نہ سکی، کچھ احساسات تھے جو لفظوں میں ڈھل نہ سکے… وہ سب شاید اُس لمحے ہوا کے ساتھ تم تک پہنچ جائیں۔ تم ذرا جھک کر سننا، میں شکایت نہیں کروں گی… بس تمہاری موجودگی کو آخری بار محسوس کرنا چاہوں گی۔ میری قبر کی مٹی کو چھو کر دیکھنا، شاید اُس میں ابھی بھی تمہارے نام کی حرارت باقی ہو… کیونکہ محبت مرنے سے ختم نہیں ہوتی، وہ بس خاموش ہو جاتی ہے۔ اور اُس خاموشی میں بھی، میں صرف تمہاری ہی رہوں گی… ہمیشہ۔ 🤍 #urdupoetry #fyp #viral #sadpoetry #romanticlines