@maverick_lev: محبت کی دنیا میں محبوب جب لاحاصل ہو جائے تو انسان حقیقتاً زندہ نہیں رہتا، بس سانسیں چلتی رہتی ہیں۔ وہ مسکراتا ہے، باتیں کرتا ہے، لوگوں کے درمیان بیٹھتا ہے، مگر اندر کہیں بہت گہرائی میں کچھ مر چکا ہوتا ہے۔ لاحاصل محبت انسان سے نیند چھین لیتی ہے، راتیں لمبی اور خاموش ہو جاتی ہیں، اور خاموشی میں صرف محبوب کی یادیں بولتی ہیں۔ ہر گلی، ہر موڑ، ہر لفظ اسی کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ دل چاہتا ہے کہ آنکھیں بند کر کے سب ختم کر دیا جائے، مگر پھر ایک کمزور سی امید سانس لینے پر مجبور کر دیتی ہے۔یہی امید انسان کو زندہ رکھتی ہے اور یہی امید سب سے زیادہ تکلیف دیتی ہے۔ محبوب کے بغیر زندگی ایسے لگتی ہے جیسے سب کچھ ہو کر بھی کچھ نہ ہو۔ ہنسی بوجھ بن جاتی ہے، خوشی گناہ لگتی ہے، اور سکون ایک ایسا لفظ بن جاتا ہے جس کا مطلب یاد تو ہوتا ہے مگر احساس نہیں۔ انسان دن گزار لیتا ہے، مگر راتیں گزارنا سیکھتا نہیں، بس سہتا رہتا ہے۔ لاحاصل محبت میں مر جانا آسان ہوتا ہے، مگر زندہ رہنا سب سے بڑی سزا بن جاتا ہے۔ہر دن ایک نئی اذیت لے کر آتا ہے، ہر یاد ایک نیا زخم دے جاتی ہے، اور ہر خواب آنکھ کھلتے ہی ٹوٹ جاتا ہے۔ انسان سب کچھ کہہ سکتا ہے، مگر یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ کتنا ٹوٹ چکا ہے۔ محبت کی دنیا میں محبوب جب لاحاصل ہو تو انسان مر تو جاتا ہے، مگر موت نہیں آتی۔ وہ ایک چلتی پھرتی لاش بن جاتا ہے، جو صرف اس دن کا انتظار کرتا ہے جب واقعی موت آئے اور اسے اس درد سے آزاد کر دے۔ اس دن تک وہ خاموشی سے جیتا ہے، ٹوٹ کر جیتا ہے، اور ہر لمحہ یہی سوچتا ہے کہ کاش محبت بھی انسان کو مکمل مار دیتی،تاکہ یہ ادھوری موت، یہ مسلسل تڑپ، یہ بے آواز چیخیں جلدی ختم ہو جائیں ختم ہو ہی جائیں گے ایک دن غم نہ سہی ، ہم ہی سہی خوش رہنا اور خوش رکھنا سیکھیں Capt.S_A👑