@bolti.chirya.hub: مقامی ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کے اہلکار تاحال بریکر درست کرنے میں ناکام رہے ہیں، جبکہ بار بار شکایات کے باوجود مسئلہ حل نہ ہو سکا۔ بجلی کی طویل بندش کے باعث گھروں میں پانی کی قلت، شدید گرمی اور روزمرہ کے معمولات متاثر ہو رہے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے کہا کہ کئی دن گزرنے کے باوجود متعلقہ حکام کی جانب سے سنجیدہ اقدامات نہیں کیے جا رہے، جس پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر بریکر تبدیل کر کے بجلی بحال کی جائے تاکہ عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے