@ayeza0761: یہ اعلان نہیں یہ تھکے ہوئے عشق کا جنازہ ہے۔ جب محبت جنگ بن جائے.تو سپاہی ہتھیار ڈال دیتے ہیں نہیں ہار مانتے. بس روز مرنے سے انکار کر دیتے ہیں بتا دو ہم علیحدہ ہو گئے" کیوں کہتے ہیں؟ کیونکہ تم دونوں سے زیادہ دنیا کو تمہاری محبت چبھتی تھی۔ رشتے دار، دوست، محلے والے..سب کو مسئلہ تھا۔ "یہ دونوں ساتھ کیوں ہیں؟" "اس کی اوقات نہیں اس کے ساتھ" "دیکھو ذرا، بڑے عاشق بنے پھرتے ہیں" ان کے طعنے، ان کی نظریں، ان کی سازشیں.. تم دونوں لڑتے رہے دنیا سے... اور آخر میں ایک دوسرے سے تھک گئے۔ کیونکہ محبت کرنا آسان ہے محبت نبھانا اور دنیا سے لڑنا بہت مشکل . کیونکہ اب وضاحت دیتے دیتے زبان شل ہو گئی ہے۔ ہر کسی کو صفائی، ہر کسی کو جواب، ہر کسی کو یقین دلانا... کہ "ہاں ہم ساتھ ہیں، ہاں ہم خوش ہیں، ہاں ہم مریں گے نہیں مگر اندر سے تم دونوں مر چکے تھے۔ روز کی لڑائی، روز کا شک، روز کا "لوگ کیا کہیں گے" تو بہتر یہی لگا کہ اعلان کر دو... جان چھوٹے۔ نہ رہے بانس، نہ بجے بانسری۔ نہ رہو تم، نہ رہوں میں، نہ رہے طعنے دینے والے۔ . کیونکہ علیحدگی بھی ایک طرح کا سکون ہے جب ساتھ رہ کر بھی تنہا ہو.تو تنہا ہو کر سکون ڈھونڈنا گناہ نہیں۔ جب ہاتھ پکڑ کر بھی ہاتھ چھوٹتا محسوس ہو.تو ہاتھ چھوڑ دینا بہادری ہے۔ یہ شکست نہیں یہ قبولیت ہے۔ قبولیت کہ ہم نے کوشش کر لی... مگر قسمت نے ساتھ نہ دیا۔ اور جن کو تکلیف تھی... لو، اب خوش ہو جاؤ۔ تمہاری دعا قبول ہو گئی۔ ہم برباد ہو گئے۔ جیت گئے تم۔ تو اب کیا؟ اعلان کر دو۔ ڈھنڈورا پیٹ دو۔ کہہ دو: "ہاں، ہم ٹوٹ گئے۔ تمہاری بددعا لگ گئی" مگر سر اٹھا کر کہنا۔ کیونکہ علیحدہ ہونا جرم نہیں... جھوٹے رشتے میں گھٹ گھٹ کر جینا جرم ہے اللہ مجھے اس علیحدگی کے بعد وہ سکون دے.جو ساتھ رہ کر نہیں ملا۔ اور جن کو تکلیف تھی... اللہ انہیں بھی سکون دے، شاید وہ بھی کسی درد میں تھے۔ *یاد رکھنا کچھ محبتیں نبھانے کے لیے نہیں ہوتیں.آزمانے کے لیے ہوتی ہیں۔ تم آزمائش سے گزر گئے... اب انعام کا وقت ہے۔ اور انعام یہ ہے کہ.اب کوئی تم سے سوال نہیں کرے گا۔ نہ تم سے، نہ تمہارے عشق سے۔ تو رو مت۔ اعلان کر۔ کیونکہ علیحدہ ہو کر بھی.تم دونوں ایک کہانی ہو ایک ادھوری، مگر خوبصورت کہانی۔ اور کہانیاں.کبھی مرتی نہیں ہیں۔ #viwesproblem #unfreezmyaccuont