@jordanprofits0: Stack In Silence #cash #money #rich #stack #fyp

WealthMoves
WealthMoves
Open In TikTok:
Region: CA
Thursday 07 May 2026 17:52:19 GMT
7368
258
3
18

Music

Download

Comments

userjt1doeuw6n
Mari🤷🏾‍♂️ :
Give me some
2026-05-07 21:18:50
6
marilyn.ram.de.marm
Maely De Marmol :
nomás unos 10 de esos necesito
2026-10-12 02:30:26
0
glstan.ahmedowa
Gülüstan Ahmedowa :
😭😭😭🙏🙏🙏🤲🤲🤲
2026-05-08 14:21:58
0
To see more videos from user @jordanprofits0, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos

33 کا راز۔۔۔ جب تسبیح نے قرآن کا پتا دیا! #مقیتہ_وسیم اس نے ایک دن تسبیح کے 33 دانوں کو غور سے دیکھا اور اچانک سوال کیا:
33 کا راز۔۔۔ جب تسبیح نے قرآن کا پتا دیا! #مقیتہ_وسیم اس نے ایک دن تسبیح کے 33 دانوں کو غور سے دیکھا اور اچانک سوال کیا: "کیا کبھی کسی نے سوچا ہے کہ ایک بیٹی (حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ) کو اس کے باپ رسول اللہ صل اللہ علیہ والہ وسلم نے دنیا کی سب سے بڑی دولت سے محروم رکھ کر سب سے بڑا خزانہ کیوں عطا کیا؟" کمرے میں خاموشی تھی۔ بس انگلیوں میں گردش کرتے تسبیح کے دانوں کی مدھم سی آواز تھی۔ سبحان اللہ۔۔۔ الحمد للہ۔۔۔ اللہ اکبر! یہ تین کلمات، ہر ایک 33 مرتبہ۔ تینوں کو جمع کرو تو عدد 99 بنتا ہے۔ وہ عدد جو ہمیں اللہ کے اسمائے حسنیٰ کی یاد دلاتا ہے۔ گویا ایک مختصر سی تسبیح، بندے کو اپنے خالق کی معرفت کے طویل سفر پر روانہ کر دیتی ہے۔ مگر اس عدد 33 کے پیچھے ایک اور نسبت بھی دل کو ٹھہرا دیتی ہے۔ سورۃ الاحزاب کی آیت 33، جس میں اہلِ بیتؑ کی طہارت کا ذکر ہے۔ کیا یہ محض ایک عددی اتفاق ہے؟ شاید! مگر کبھی کبھی ایک عدد بھی انسان کے اندر تدبر کے کئی دروازے کھول دیتا ہے۔ تصور کیجیے، رسول اللہ ﷺ کی بارگاہ میں بیٹی فاطمہؑ حاضر ہوتی ہیں۔ گھر کے کاموں کی مشقت، ہاتھوں کی تھکن اور زندگی کی تنگی ان کے چہرے پر نمایاں ہے۔ وہ ایک خادم کی خواہش لے کر آئی ہیں۔ لیکن باپ اپنی بیٹی کو دنیاوی آسائش دینے کے بجائے ایک ایسا تحفہ عطا فرماتا ہے جو صدیوں بعد بھی کروڑوں دلوں کو سکون دے رہا ہے۔ "سبحان اللہ 33 مرتبہ، الحمد للہ 33 مرتبہ، اللہ اکبر 34 مرتبہ۔" یہ تھی تسبیحِ فاطمہؑ! یہاں کہانی کا اصل موڑ شروع ہوتا ہے۔ ایک باپ نے اپنی بیٹی کو خادم نہیں دیا بلکہ ایسا ذکر عطا کیا جو انسان کو اپنی تھکن، محرومی اور بے بسی کے درمیان بھی اللہ سے جوڑے رکھتا ہے۔ شاید یہی وہ وراثت ہے جو مال و دولت سے کہیں زیادہ قیمتی ہوتی ہے۔ انبیاء کی میراث علم، ہدایت اور اللہ کی معرفت ہے۔ فاطمہؑ کی زندگی صرف نسبتِ رسول ﷺ کا نام نہیں، صبر، عبادت، حیا اور حق پر استقامت کی ایک روشن مثال بھی ہے۔ میں نے تسبیح کے دانوں کو دوبارہ دیکھا۔ تینتیس دانے انگلیوں کے نیچے گردش کر رہے تھے مگر میرے اندر ایک سوال گردش کرنے لگا: ہم فاطمہؑ کی تسبیح تو پڑھتے ہیں، کیا کبھی فاطمہؑ کی سیرت بھی پڑھتے ہیں؟ ہم ان کے ذکر سے سکون تو حاصل کرتے ہیں، کیا ان کے صبر، تقویٰ اور حق پسندی سے اپنی زندگی بھی روشن کرتے ہیں؟ اچانک مجھے محسوس ہوا کہ قرآن صرف زبان سے پڑھی جانے والی کتاب نہیں، یہ کردار میں اترنے والی ہدایت بھی ہے۔ اور شاید اصل وراثت یہی ہے کہ قرآن ہمارے لبوں سے نکل کر ہمارے اعمال میں بولنے لگے۔ میں نے آخری دانہ آگے بڑھایا اور تسبیح مکمل کر دی۔ پھر ایک عجیب خیال نے دل پر دستک دی: ہم سمجھتے ہیں کہ ہم تسبیح کے دانے گن رہے ہیں.... حالانکہ شاید ہر دانہ ہم سے پوچھ رہا ہے کہ تم نے اپنی زندگی میں اللہ کو کتنا یاد رکھا!#foryou #millionviews #تسبیح_فاطمہ #اہل_بیت

About