@ramzvibes0: کچھ لوگ واقعی نعمت ہوتے ہیں۔۔۔۔ ان کا ہماری زندگی میں آنا کسی معجزے سے کم نہیں ہوتا۔ وه شور میں بھی سکون بن جاتے ہیں ۔ اور اندھیروں میں روشنی کی کرن لگتے ہیں۔ ان کی موجودگی دل کو حوصلہ دیتی ہے ان کی باتیں ٹوٹے ہوئے انسان کو جوڑ دیتی ہیں۔ وہ دعا کی قبولیت جیسے ہوتے ہیں جو بغیر مانگی نصیب میں لکھ دیے جائیں۔ ایسے لوگ عطائے خداوندی ہوتے ہیں جنہیں پانا قسمت والوں کا نصیب بنتا ہے۔ وہ ہمارے دکھ بانٹ لیتے ہیں اور خوشیوں کو دگنا کر دیتے ہیں۔ ان کے ساتھ بیٹھ کر وقت بھی خوبصورت لگتا ہے اور خاموشی بھی باتیں کرنے لگتی ہے۔ وہ ہمیں ہماری قدر سکھاتے ہیں اور خودداری کا مطلب سمجھاتے ہیں ، اگر زندگی میں کوئی ایسا شخص ہو تو اسے سنبھال کر رکھنا چاہیے۔ کیونکہ بر رشته نصیب سے نہیں ملتا کچھ لوگ خاص طور پر بھیجے جاتے ہیں۔ اللہ کرے ہم سب کی زندگی میں ایسی نعمتیں ہمیشہ قائم رہیں اور ہم ان کی قدر کرنا !!! کبھی نہ بھولیں۔