@roseu4043: اے کاش میں تمہارے گلے کا ہار ہو جاتی اسی بہانے تمہارے سینے سے لگی رہتی ۔ جھومتی خوشبوئیں بکھیرتی تمہارے سینے سے لگتی خود پر ناز کرتی . میں نے تو تا عمر تمہارے سینے سے لگے رہنے کی چاہ میں خود کو فنا کر لیا۔ میرا شعور لا شعوری طور پر وہ سکون ڈھونڈتا ہے جو تمہارے شفا بخش حصار میں میری رگ وجاں میں اترے۔ دلم .... تمہیں معلوم ہے تم بہت بے حد ظالم ہو بہت ظالم ہو۔۔۔۔۔ 🥀🦋🥺😔 #Foryou
نہیں ہے شکوہ کسی کی بے رخی سے
شاید ہم ہی نہ تھے دلوں میں بسنے کے قابل.....
کبھی کبھی انسان شکایت بھی نہیں کرتا، کیونکہ اسے حقیقت کا اندازہ ہو جاتا ہے۔ ہم دوسروں کی بے رخی کو قصوروار ٹھہراتے رہتے ہیں، مگر سچ یہ ہوتا ہے کہ شاید ہماری ہی جگہ کسی کے دل میں نہیں بنتی۔ ہم پوری سچائی سے چاہنے لگتے ہیں، مگر سامنے والا اتنی گہرائی محسوس ہی نہیں کرتا۔
یہ احساس سب سے زیادہ تکلیف دیتا ہے کہ ہم نے جس دل کو اپنا گھر سمجھا، وہاں ہم مہمان بھی نہ بن سکے۔
خاموشی میں ایک عجیب سا درد چھپا ہوتا ہے… نہ کوئی گلہ، نہ کوئی شکوہ، بس یہ مان لینا کہ ہم کسی کی دنیا میں اتنے اہم کبھی تھے ہی نہیں 💔