@maverick_lev: اگر تم میرے لیے خود کو دنیا کے ہر مرد سے محفوظ رکھ سکتی ہو، اپنی نظر، اپنے دل اور اپنی نیت کو پاک رکھ سکتی ہو، تو یقین کرو میں تمہاری اس مخلصی پر اپنی جان تک قربان کر دوں گا۔ کیونکہ وفا صرف لفظوں سے ثابت نہیں ہوتی، یہ عمل سے ظاہر ہوتی ہے… وہ عمل جو تنہائی میں بھی سچا رہے، وہ نیت جو کسی کی غیر موجودگی میں بھی نہ بدلے۔ مجھے کسی کامل انسان کی طلب نہیں، بس ایک ایسا شخص چاہیے جو میرے لیے کافی ہو اور میں جس کے لیے کافی رہوں۔ اگر تم میری عزت کو اپنی غیرت سمجھو، میرے اعتماد کو اپنی ذمہ داری سمجھو، تو پھر میں بھی تمہارے ساتھ ہر مشکل، ہر آزمائش میں ڈٹ کر کھڑا رہوں گا۔ یہ رشتہ صرف محبت کا نہیں، یقین کا ہے… اور یاد رکھنا، جب یقین سچا ہو تو انسان دنیا کی ہر کشش، ہر آزمائش کو ٹھکرا دیتا ہے۔ اگر تم نے میرے لیے خود کو سنبھال لیا، تو میں بھی تمہارے لیے پوری دنیا سے لڑنے کا حوصلہ رکھتا ہوں۔🫠❤️🩹 Capt.S_A👑