@realamirrazamushahid: یا اللہ! ابو المناظر پیر سید مفتی محمد مشاہد حسین شاہ کاظمی صاحب کو صحتِ کاملہ، تندرستی اور لمبی با برکت عمر عطا فرما، اور انہیں ہر قسم کی بیماری، پریشانی اور تکلیف سے محفوظ رکھ۔ یا رب العالمین! ان کے علمِ دین میں دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرما، ان کے علم کو نافع بنا اور اسے امتِ مسلمہ کے لیے ذریعۂ ہدایت بنا دے۔ اے اللہ! ان کی زبان میں تاثیر عطا فرما، ان کے بیان میں سچائی اور حکمت پیدا فرما، تاکہ جو بھی ان کی بات سنے اس کے دل میں دین کی محبت پیدا ہو جائے۔ یا اللہ! ان کے فیوض و برکات کو عام فرما، اور ان کے ذریعے بھٹکے ہوئے لوگوں کو صراطِ مستقیم کی طرف ہدایت نصیب فرما۔ اے ربِ کریم! ان کی ہر نیکی کو قبول فرما، ان کے درجات کو بلند فرما، اور انہیں دنیا و آخرت میں کامیابی و سرخروئی عطا فرما۔ یا اللہ! ان کے دل کو نورِ ایمان سے منور رکھ، اور انہیں ہمیشہ اپنی رضا والے کام کرنے کی توفیق عطا فرما۔ یا اللہ! ان کے اہلِ خانہ، شاگردوں اور وابستگان پر بھی اپنی رحمتیں نازل فرما، اور سب کو دینِ اسلام کی سچی خدمت کی توفیق عطا فرما۔ اے ربِ ذوالجلال! انہیں اپنی خاص حفاظت میں رکھ، ہر قسم کے شر، حسد اور نظرِ بد سے بچا کر رکھ۔ یا اللہ! ان کی زندگی کو دین کی خدمت، عشقِ رسول ﷺ اور محبتِ اہلِ بیت اطھار و صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین میں گزارنے کی توفیق عطا فرما، اور ان کے اس سفر کو مزید آسان اور بابرکت بنا دے۔ یا رب العالمین! ہمیں بھی ان جیسے نیک لوگوں کی صحبت نصیب فرما اور ان کی دعاؤں کا فیض عطا فرما۔ آمین یا رب العالمین۔

Amir Raza Mushahid✅
Amir Raza Mushahid✅
Open In TikTok:
Region: PK
Friday 08 May 2026 19:09:56 GMT
200
34
0
1

Music

Download

Comments

There are no more comments for this video.
To see more videos from user @realamirrazamushahid, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About