@junaidakbarmna: 9 مئی کا وہ سیاہ دن ہماری تاریخ کا ایک ایسا ناسور ہے جو کبھی نہیں بھرے گا۔ تم نے عدالت کے احاطے میں شیشے توڑ کر اس قوم کے محبوب ترین لیڈر، آخری امید، ہمارے مرشد اور کروڑوں لوگوں کے محسن، سابق وزیراعظم عمران خان کو جس درندگی کے ساتھ گریبان سے پکڑ کر غیر قانونی طور پر گرفتار کیا، اس نے ہر محبِ وطن کی روح کو چھلنی کر دیا۔ وہ محض ایک شخص کی گرفتاری نہیں تھی، بلکہ اس قوم کی امیدوں، عزتِ نفس اور انصاف کو بیڑیاں پہنانے کے مترادف تھی۔ اس کے بعد ہزاروں نہتے کارکنان، نوجوانوں، بزرگوں اور خواتین کو بالوں سے پکڑ کر، سڑکوں پر گھسیٹ کر، بغیر کسی جرم کے پسِ دیوارِ زنداں ڈال دیا گیا۔ 9 مئی کی آڑ میں ڈھایا گیا یہ جبر تاریخ کے سینے پر ایک ایسا زخم ہے جسے سی سی ٹی وی فوٹیج مٹانے سے نہیں بھرا جا سکتا۔ نہ کبھی بھولیں گے، نہ کبھی معاف کریں گے! #مئی9_یوم_جبر #May9th_FalseFlag