@pashteen635: ڈر لگتا ہے اُس لمحے سے… اگر تم کبھی اچانک میرے سامنے آ گئی تو۔ نہ جانے دل سنبھل پائے گا بھی یا نہیں، کیونکہ جسے برسوں صرف خیالوں میں دیکھا ہو، اُسے حقیقت میں دیکھنا آسان نہیں ہوتا۔ شاید وقت ایک لمحے کے لیے رک جائے، سانسیں خاموش ہو جائیں، اور میری آنکھیں تمہیں دیکھ کر وہ سب کہہ دیں… جو لفظ کبھی نہ کہہ سکے۔ مجھے ڈر ہے کہیں میری خاموشی میرا حال تم پر ظاہر نہ کر دے… کہ میں آج بھی وہیں کھڑا ہوں، جہاں تم مجھے چھوڑ گئی تھیں۔ اور اگر اُس دن تم نے مسکرا کر میرا نام لے لیا… تو شاید میرا دل پھر کبھی خود کو سمجھا نہ سکے۔ 🤍 #muzaffar_writes1 #احساس #خاموشی #غزل #محبت