@dsoupperkohistan: ُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ (معرکہ حق) کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر جناب عزیز اللہ جان صاحب اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس جناب تاشفین حیدر صاحب کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے زیر نگرانی، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس نے ڈسٹرکٹ یوتھ آفس کے تعاون سے داسو پلے گراؤنڈ میں خصوصی سپورٹس تقریبات کا انعقاد کیا۔ تقریبات کے دوران کرکٹ اور رسہ کشی کے دلچسپ مقابلے منعقد ہوئے۔ کرکٹ میچ گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول داسو اور گورنمنٹ ہائی سکول بر بیلہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، جسے شائقین کھیل نے بے حد سراہا۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی ملک محمد ادریس، رکن صوبائی اسمبلی جناب فضل حق، تحصیل چئیرمین تحصیل داسو ملک غلام سعید، اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ محمد اظہر، پاک آرمی کے میجر کاشف، ڈی ایس پی صاحبزادہ سمیت عمائدین علاقہ اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ معزز شرکاء نے بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ کے تحت پاک فوج کی دلیرانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور وطن عزیز کے لیے دی گئی بے مثال قربانیوں کو سراہا۔ پروگرام کے اختتام پر مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے گئے. @highlight District Education Office Male Kohistan District Youth Office Upper Kohistan District Sports Office Kohistan Upper Deputy Commissioner Kohistan Upper #dso #kohistan #fyp