@meer_khan765: Subhanallah🥺 Cuption > یقین کے ساتھ مانگی گئی دعا کبھی ضائع نہیں جاتی۔ اللہ تو وہ ذات ہے جو سمندر میں بھی راستہ بنا دیتا ہے بس اُس کی ذات پر کامل یقین ہونا چاہیے۔ اسی سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ دعا نصیب بدل سکتی ہے، دعا موت جیسی حالت کو زندگی میں بدل سکتی ہے، اور یقین انسان کو ناممکن سے ممکن تک پہنچا دیتا ہے۔ بس یقین مکمل ہونا چاہیے، اور مشکل وقت میں صبر کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔ جو کچھ بھی ہو جائے، چاہے دنیا کتنی ہی سخت کیوں نہ لگے، لوگوں کے پاس مت جانا، نہ ہی اُن کے سامنے اپنے دکھ بیان کرنا۔ بس اپنے رب کے سامنے جانا، اُس کے حضور جھک جانا اور اگر تین آنسو بھی بہا دو... تو وہ سب سمجھ لیتا ہے۔ وہی تمہیں صبر بھی عطا کرے گا، سکون بھی دے گا، اور راستہ بھی دکھائے گا۔ بس ہمت نہیں ہارنی اور یقین کے ساتھ دعا کرتے رہنا ہے۔ #meer_khan765 #islamic_video #fyp #vairal