@dewanahonyar740: بہت لمبا انتظار کرنے کو تیار ہوں میں.... اگر آخر میں وہ مجھے مل جائے کیونکہ کچھ لوگ وقتی خوشیوں جیسے نہیں ہوتے ... وہ دعا کی طرح ہوتے ہیں جنہیں مانگتے مانگتے انسان تھک تو جاتا ہے، مگر امید نہیں چھوڑتا۔ میں نے محبت کو جلدی حاصل کرنے کی ضد نہیں کی بس ایک سچی چاہت کو دل میں سنبھال کر رکھا ہے۔ وقت چاہے جتنا بھی لگ جائے دن مہینوں میں اور مہینے برسوں میں بدل جائیں مگر اگر قسمت کے آخری صفحے پر اس کا نام میرے نام کے ساتھ لکھا ہو تو یہ انتظار بھی عبادت لگے گا۔ کچھ محبتیں شور نہیں کرتیں بس خاموشی سے انسان کے اندر زندہ رہتی ہیں۔ ... ہر دعا میں ہر سجدے میں ہر اداس رات میں اور انسان پھر بھی مسکراتا رہتا ہے صرف اس یقین پر کہ ایک دن سب ٹھیک ہو جائے گا۔ میں تھک جاؤں گا شاید .... مگر محبت نہیں تھکے گی کیونکہ دل نے جسے اپنا مان لیا ہو اسے پانے کی امید آسانی سے ختم نہیں ہوتی۔ اور اگر آخر میں وہ واقعی میرا نصیب بن جائے تو یقین مانو یہ سارا انتظار بھی کم لگے گا۔ #dewanawrites#viralvideo