@arrehmann29: بچپن کا وہ بھاری بیگ…🎒 زندگی کی اِن ٹینشنوں سے کہیں زیادہ ہلکا تھا۔🙂🩹 تب کتابوں کا بوجھ کندھوں پر ہوتا تھا، اور اب ذمہ داریوں کا بوجھ دل پر ہے۔💔 پہلے چند ہوم ورک ادھورے رہ جانے پر ڈر لگتا تھا، اب پوری زندگی ادھوری لگتی ہے۔🥀 وہ بھی کیا دن تھے… نہ کسی کے بدل جانے کا خوف، نہ مستقبل کی فکر، نہ پیسوں کی پریشانی، بس دوست، کھیل، ہنسی اور سکون۔✨ اب تو ہنسی بھی سوچ سمجھ کر آتی ہے، اور خاموشی بغیر وجہ کے چھا جاتی ہے۔😔 سچ کہا تھا کسی نے… انسان بڑا ہوتے ہوتے اندر سے تھک جاتا ہے۔🖤 کاش ایک بار پھر وہی بچپن مل جائے، جہاں رونے کی وجہ صرف ٹوٹا ہوا کھلونا ہوا کرتی تھی۔🙂 #Childhood #RealityOfLife #DeepLines #SadTruth #Emotional