@muzo580: تو مجھ سے پوچھ تو سہی تیرے جانے کی بعد مجھ پے کیا گزری ایک عجیب سا روگ ہے میرے اندر جیسے کوئی چپکے سے مر گیا ہو مگر اس کی چیخیں اب بھی میرے سینے میں گونجتی ہیں یہ دکھ نظر نہیں آتا بس محسوس ہوتا ہے خاموشی کی صورت میں بے وجہ اداسی کی شکل میں کبھی لگتا ہے، میں ٹھیک ہوں سب معمول پر ہے، مگر اچانک دل کسی انجان بوجھ تلے دب جاتا ہے جیسے اندر کوئی مسلسل رو رہا ہو تیرے جانے کہ بعد راتیں مجھ پر حرام ہو گئیں دن سوچوں میں گزرتے رہے۔۔۔ کوئی ایسا غم، جس کا نہ نام ہے نہ وجہ مگر اکثر اتنا گہرا کہ سانس لینا بھی مشکل لگنے لگتا ہے، یہ روگ شاید یادوں کا ہے، یا ان احساسات کا جو کبھی مکمل نہ ہو سکے۔۔۔۔ یا شاید یہ اس حصے کا ماتم ہے جو وقت کے ساتھ کہیں کھو گیا اور سب سے عجیب بات یہ ہے کہ میں زندہ ہوں، مسکرا بھی لیتی ہوں لوگوں میں بیٹھتی بھی ہوں مگر اپنے اندر ایک دنیا روز تھوڑی تھوڑی مرتی رہتی ہے #underpoetry #dontunderreviewmyvideo #creatorsearchinsights #fyyyyyyyyyyyyyyyy #fppppppppppppppppppp