@ayesha.writer.12: میں پاگل ہوں۔۔۔ کیونکہ میں چھوٹی چھوٹی بات محسوس کرتی ہوں جتنی محبت دوسروں کو دیتی ہوں اتنی کی ہی امید رکھتی ہوں عزت راس نہیں آتی مجھے لوگ ایسا کہتے ہیں حالانکہ ان کو پتا ہی نہیں عزت مان کسی کو دیتے کیسے ہیں میں اپنی بڑی بڑی خوشیوں سے اپنے ہاتھوں سے دستبردار ہو جاتی ہوں لیکن چھوٹی چھوٹی خوشیوں پہ میں چیختی ہوں میں اچھی ہوں جب تک میری زبان پہ ۔۔۔۔جی ٹھیک ہے ہوتا ہے۔۔۔ میں اپنی انا قربان کر دیتی ہوں لیکن عزت نفس پر میں آنچ نہیں آنے دیتی میں جھک بھی جاتی ہوں غلطی پہ نا ہوتے ہوئے بھی پھر بھی بے رخی میرے منہ پہ ماری جاتی ہے شاید یہ میرا حق ہوتا ہے مجھے دیا جاتا ہے حساس لوگوں میں نہایت بے حس لڑکی ہوں سب صحیح کرتے ہیں میں غلط سمجھتی ہوں کوئی ناراض ہو تو میں منا لیتی ہوں میں ناراض ہوں تو دس قدم سب پیچھے ہٹ جاتے ہیں میں کونسا ضروری ہوں میں پھر بھی سب کو خوش لگتی ہوں کیونکہ میرے پاس کونسا دماغ ہے جو میں محسوس کر سکتی ہوں میں دوسروں پر طنز کرتی ہوں ان کی اچھائیوں کو برائی لکھتی ہوں ۔۔۔۔ کوئی مسلسل پیچھا چھڑانے کی کوشش کرے مجھ سے تو اسے اپنی قبر تک نصیب نہیں ہونے دیتی۔۔۔۔۔ بار بار رشتہ بچانے کی کوشش کرتی ہوں مگر جب مجھے لگے کہ سب بے سود ہے تو میں اس رشتے کا گلا اپنے ہی ہاتھوں سے گھونٹ دیتی ہوں ۔۔۔۔۔۔ میں ایسی تو نہیں تھی جیسی اب ہوں🌸 #foryoupage #trading #urdu #fiction #vira