@deep_soul_7: آنکھیں بھر آتی ہیں جب سوچتا ہوں کہ جس رب نے مجھے ماں کے پیٹ میں پالا اندھیری راتوں میں سانس دی، وہی رب آج بھی میرے سارے معاملے تھامے بیٹھا ہے۔ اور میں ؟ میں پھر بھی راتوں کو کروٹیں بدلتا ہوں۔ دل مانتا ہی نہیں۔ زبان سے کہہ دیتا ہوں "اللہ مالک ہے" مگر سینے کے اندر ایک طوفان ہے جو رکنے کا نام نہیں لیتا۔ ہر نماز کے بعد ہاتھ اٹھاتا ہوں، آنسو گرتے ہیں، اور اٹھتے ہی دنیا کے خوف پھر سے گھیر لیتے ہیں۔ شرمندگی ہوتی ہے اپنے ایمان پر کیسا یقین ہے میرا کہ خالق کہہ رہا ہے میں تمہارے ساتھ ہوں اور مخلوق پھر بھی اکیلی رو رہی ہے۔ تھک گئا ہوں اس جنگ سے جو میرے اور میرے دل کے درمیان ہے۔ میں جانتا ہوں وہ سن رہا ہے، دیکھ رہا ہے، مگر یہ انتظار یہ بے بسی، یہ آنسو۔ یہ سب مجھے توڑ دیتے ہیں۔ کاش دل بھی زبان جیسا پکا ہو جاتا۔ #fyp #viral #video #plzunfrezemyaccount🙏 #dontunderreviewmyvideo