@saqi.wrai8s: زندگی میں کوئی انسان ایسا ملتا ہے جس کے ساتھ گزرا ہوا ایک ایک پل انسان مرتے دم تک یاد رکھتا ہے۔ شعوری اور لاشعوری طور پر اس کے سحر سے نکلنا ناممکن ہو جاتا ہے۔اس کے وجود کا احساس خوشبو کی مانند ہر لمحہ آپ کے ساتھ رہتا ہے۔ اُسکی باتیں اُسکا لہجہ اُس کا ایک ایک انداز دل و دماغ پر نقش ہو جاتا ہے اور وہ آپکو ہر وقت بے قرار اور بے چین رکھتا ہے لوگ اِسے محبت کا نام دیتے ہیں ہر ایک کا اپنا نظریہ اور خیال ہے میرے خیال میں ایسا شخص رُوح کی تسکین ہوتا ہے جس سے محبت، عقیدت، اور احترام کا ایسا تعلق ہو کہ میلوں دور ہو کر بھی وہ روحانی طور پر آپ کے ساتھ ہو اُس کی ایک نظرِکرم ہی آپ کی خوشی کا باعث ہو آپ جب بھی اُسے یاد کریں یا اُس سے بات کریں اُسکی ذات اُسکا وجود آپ کے لئے ڈھارس ہو۔ آپ کے ہر دُکھ اور تکلیف میں آپ کے ہمت و حوصلے کو قائم رکھنے والا ہو اور اُسکی ایک مسکراہٹ ہی آپکو شاد و آباد کر دے۔ایسا شخص زندگی کی رونق، شام کی رنگینی، اندھیرے میں جگنو کی مانند ہوتا ہے اُس کا آپ کی زندگی میں ایک پل کے لئے آنا ہی تسکین کا باعث ہے