@tigermuaythaiacademy: آج ٹائیگر موئے ثانی اکیڈمی میں استاد آغا کلیم نے بچوں کی خصوصی کلاس لی۔ باکو روانگی سے پہلے جہاں ایک طرف بڑے کھلاڑیوں کی تیاری جاری ہے، وہیں استاد آغا کلیم جونیئر کھلاڑیوں اور بچوں کی تکنیک اور نظم و ضبط پر بھی بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔ استاد کا تجربہ اور ان کی سکھائی ہوئی باریکیاں ہی ہمارے ان بچوں کو مستقبل کا چیمپئن بنائیں گی۔ اکیڈمی کا مقصد صرف لڑنا سکھانا نہیں بلکہ ایک اچھا انسان اور باوقار کھلاڑی پیدا کرنا ہے۔ ماشاءاللہ، ان بچوں کے چہروں پر موجود جوش و خروش یہ بتا رہا ہے کہ پاکستان میں مارشل آرٹس کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ 🇵🇰🐅 #TigerMuayThai #AghaKaleem #Ustad#championsleague #officialaccount