@bilal_warraichh: کبھی کبھی انسان کو سکون کسی جگہ، کسی شہر یا کسی شخص میں نہیں ملتا… سکون صرف اُس لمحے میں ملتا ہے جب دل دنیا کی آوازوں سے تھک کر اللہ کے سامنے خاموش ہو جاتا ہے۔ عجیب بات ہے نا، ہم پوری زندگی لوگوں کو منانے، خود کو ثابت کرنے اور محبت ڈھونڈنے میں گزار دیتے ہیں، مگر آخر میں احساس ہوتا ہے کہ اصل سکون نہ تعریفوں میں تھا، نہ تعلقات میں، نہ بھیڑ میں… بلکہ اُس اطمینان میں تھا جہاں انسان خود کو قبول کر لیتا ہے۔ پھر نہ کسی کے چھوڑ جانے کا خوف رہتا ہے، نہ کسی کے بدل جانے کا غم… بس دل یہ سیکھ جاتا ہے کہ ہر چیز عارضی ہے، مگر اپنے رب سے جڑ جانے والا سکون ہمیشہ باقی رہتا ہے۔✨🤍 #foryou #foryoupage