@haqeeqatpasand11: اور کیا پتہ کب کہاں کیا آخری ہو کون جانے کس موڑ پر سانس کی ڈور ٹوٹ جائے. ہم روز ملتے ہیں، ہنستے ہیں، روٹھتے ہیں، منا لیتے ہیں، اور سمجھتے ہیں کہ کل پھر یہی سب دہرایا جائے گا۔ مگر وقت کی مٹھی میں ریت کی طرح لمحے سرکتے جاتے ہیں اور ہمیں خبر تک نہیں ہوتی۔ کبھی سوچا ہے کہ جو چائے کا کپ آج ساتھ پیا، وہ آخری تھا؟ جو گلے لگ کر خدا حافظ کہا، وہ شاید الوداع کا دوسرا نام تھا؟ ہم وعدے کرتے ہیں "پھر ملیں گے"، "کل بات کرتے ہیں"، اور کل کبھی آتا ہی نہیں۔ زندگی کا سب سے بڑا دھوکا یہی "کل" ہے جو ہمیشہ آج میں بدلتا رہتا ہے۔ کسی کی مسکراہٹ آخری بار دیکھی ہو، اور ہمیں لگا ہو کہ یہ تو روز کا معمول ہے۔ کیا پتہ ماں نے جو دعا دیتے ہوئے سر پہ ہاتھ رکھا تھا، وہ آخری بار تھا۔ کیا پتہ اس کی انگلیوں کی وہ ٹھنڈک، وہ سکون، دوبارہ نصیب ہی نہ ہو۔ کیا پتہ وہ نظر آخری تھی، وہ دعا آخری تھی، وہ "خیال رکھنا بیٹا" آخری بار تھا۔ کیا پتہ دوست نے جو گلے لگ کر ہنستے ہوئے کہا تھا "پھر ملیں گے یار"، وہ وعدہ ادھورا رہ جائے۔ ہم سمجھتے ہیں دوست تو ہمیشہ رہیں گے، ایک کال کی دوری پر ہیں۔ مگر وقت کال کاٹ دیتا ہے اور نمبر ہمیشہ کے لیے بند ہو جاتا ہے۔ کیا پتہ وہ لڑائی آخری تھی جس کے بعد منانے کا وقت ہی نہ ملا۔ ہم روٹھ کر بیٹھ جاتے ہیں، سمجھتے ہیں وہ خود منا لے گا۔ اور پھر خبر آتی ہے کہ منانے والا ہی نہیں رہا۔ کیا پتہ باپ نے جو کندھے پر تھپکی دی تھی، وہ حوصلہ آخری تھا۔ کیا پتہ بہن نے جو ہنستے ہوئے مذاق کیا تھا، وہ آواز آخری بار کانوں میں پڑی تھی۔ ہم گھر کی چھوٹی چھوٹی باتوں کو معمول سمجھتے ہیں۔ ماں کا ناشتہ بنانا، بھائی کا تنگ کرنا، ابو کا ڈانٹنا۔ لگتا ہے یہ سب تو روز ہوگا، یہ کہاں جانے والا ہے۔ پھر ایک دن گھر کی دیواریں بھی خاموش ہو جاتی ہیں۔ اور وہ آوازیں صرف یادوں میں گونجتی ہیں۔ کیا پتہ وہ عید آخری تھی جب سب اکٹھے تھے۔ کیا پتہ وہ تصویر آخری تھی جس میں سب مسکرا رہے تھے۔ ہم "بعد میں" کے چکر میں "ابھی" کھو دیتے ہیں۔ معافی بعد میں مانگ لیں گے، محبت بعد میں جتا دیں گے۔ مگر یہ "بعد میں" کبھی آتا ہی نہیں۔ زندگی نوٹس نہیں دیتی، الوداع کا اعلان نہیں کرتی۔ بس چپکے سے ایک لمحہ چھین لیتی ہے اور ہم خالی ہاتھ رہ جاتے ہیں۔ پھر ہم روتے ہیں، دیواروں سے باتیں کرتے ہیں، تصویروں کو سینے سے لگاتے ہیں۔ کاش ایک بار اور سر پر ہاتھ رکھ دیتی ماں، کاش ایک بار اور دوست گلے لگا لیتا۔ مگر کاش کی قیمت بہت بھاری ہوتی ہے، اور وقت ادھار نہیں دیتا۔ اس لیے جو لمحہ ملا ہے، اسے آخری سمجھ کر جی لو، کیونکہ شاید وہ واقعی آخری ہو۔۔ معافی مانگنے میں دیر کر دیتے ہیں، محبت بتانے میں ہچکچاتے ہیں، اور پھر وقت ہاتھ سے نکل جاتا ہے۔ ہر ملاقات کو ایسے جیو جیسے آخری ہو، ہر لفظ ایسے بولو جیسے دوبارہ موقع نہ ملے۔ نہ الارم بجتا ہے، نہ کیلنڈر پر تاریخ لکھی ہوتی ہے کہ آج سب ختم ہے۔ بس ایک لمحہ آتا ہے اور کہانی کا صفحہ پلٹ جاتا ہے۔ اس لیے جو کہنا ہے آج کہہ دو، جسے منانا ہے آج منا لو۔ نفرتیں پال کر کیا ملے گا جب کل کا بھروسہ ہی نہیں؟ دل صاف رکھو، گلے شکوے مٹا دو، کیونکہ کیا پتہ کون سی ملاقات آخری ہو۔ شاید تم خود کسی کے لیے "آخری بار" بن چکے ہو اور تمہیں علم ہی نہ ہو۔ اسی لیے لمحوں کو قید کر لو، مسکراہٹوں کو سمیٹ لو، معافیوں کو عام کر دو۔ زندگی بہت مختصر ہے اور "آخری" کا لیبل کسی لمحے پر نہیں لگا ہوتا۔ وہ بس گزر جاتا ہے، اور ہم پیچھے کھڑے سوچتے رہتے ہیں کہ کاش ایک بار اور۔ بعد میں صرف پچھتاوے رہ جاتے ہیں تو کاش سے پہلے، ابھی، اسی وقت، جی لو۔ #viralvideo #unfreezemyaccount #creatorsearchinsights
السلام علیکم
میں اس پوسٹ پر کمنٹ اس وجہ سے نہیں کر رہا کہ میرا کمنٹ پڑھ کر کوئی مجھ سے بات کرے یا مجھ پہ ترس کھائے
یہ پوسٹ سامنے ائی تو سوچا کچھ کہا جائے
محبت ہر لڑکے اور لڑکی کی زندگی میں ایک بار اتی ہے جو دونوں ہی غلط ٹائم پر اپنے اپنے پارٹنر سے بے انتہا کرتے ہیں کسی کو سچی محبت پہلے ہوتی ہے اور کسی کو بعد میں لیکن جسے سچی محبت ہوتی ہے اذیت اور تکلیف اسی سے پروان چڑھ کر ملتی ہے اور وہ تکلیف اور اذیت اہستہ اہستہ اتنی بڑھ جاتی ہے کہ اس کی اپنی ذات رضا رضا ہو جاتی ہے ہزاروں کی بھیڑ میں وہ خود کو اکیلا محسوس کرتا ہے اور خود کی ذات میں اتنی خاموشی لگا لیتا ہے جیسے قبرستان میں ہوتی ہے
لاسٹ میں اتنا ہی کہوں گا کہ خدا کے واسطے کہ کسی کی فیلنگ سے نہیں کھیلے جس کے ساتھ ہے مخلص رہیں اور اللہ کی ذات کو ضامن بنا کر دل جان سے پوری کوشش کر کے اپنی منزل کو نکاح تک لے کر جائیں
2026-05-18 02:35:15
16
🍁•ᗪе𝑛𝘵𝗂𝒔𝘵•🍁 :
caption need 🥹
2026-05-12 17:18:12
1
pagal fouji🤪 :
bahut hi zabardast baat ki aapane padhakar Achcha Laga😍❤️Good Message 👍
2026-06-09 04:36:07
1
Aصiف❤️👑 :
please full caption
2026-05-13 11:32:03
1
ᴢᴀʙɪ 🤍 :
ary bruh rula diw 🥹💔
2026-06-06 12:01:00
0
Hello by :
apki baten seedha dil ko lgty hn 😢💔
2026-05-14 08:51:14
3
محمد شہباز آف (بمبانوالہ) :
ان شا ء اللہ۔ اللہ کریم سب کو سمجھ کی توفیق سے سرفراز فرمائے۔ آمین۔ کچھ ایسے ہی کر جاو زندگی میں کام کوئی مِلنا چاھے اور کوئی بعد میں قبر پَر آ کر فاتحہ خوانی کو ترس جائے۔ آمین
2026-05-31 03:01:04
3
محمد شہاب ساگر :
ہو سکتا ہے اب یہاں یہ اخری ہو🥺🥺🥺
2026-05-15 13:38:19
2
Maلik Aمir :
ہر اِنسان کی زِندگی میں تین کہانیاں ہوتی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔
ایک کہانی میں وہ زندہ رہتا ہے
ایک کہانی جسے وہ جینا چاہتا ہے
اور ایک وہ درد ناک کہانی جسے وہ بھلانا چاہتا ہے
2026-05-25 11:32:57
3
🦋broke🫧 :
(SR)تمہاری ہر ادا دل کو عزیز ہے،
تم صرف تصویر نہیں، میری دعا کی تعبیر ہو۔🥺❤️
2026-06-11 22:32:41
0
Adeelbaker :
trou right
2026-05-31 04:40:34
0
𝐧𝐨𝐭𝐲𝐨𝐮𝐫𝐳𝐚𝐢𝐧🇵🇰 :
2026-05-12 22:50:41
1
It's ßàsìt 🇵🇸 :
Hai kiya batain hain💔💔
2026-05-14 07:03:40
1
乙 ᗩ Ꭵ ᑎ 🐼 :
Esy ni khty 😕
2026-05-31 17:50:03
1
wolf💪 :
ap Kamal ho ap Sy ak bar milna chta ho ....🥰🥰
2026-05-23 21:05:43
0
Amina Abbasi :
hi sai kha
2026-05-13 13:02:36
1
Sardar wasib panjhra boy 😎🤤 :
yarrr💔😪
2026-05-25 06:36:24
0
Muhammad Tahir :
Sahi kha.
2026-05-14 01:08:08
0
Silent Sorrow ❤️🩹 :
hmm😔
2026-05-14 17:20:36
0
sarankhan193 :
gg 😔😔
2026-05-21 20:46:42
0
UsمaN🫀🤌🏻 :
Need full caption plz 🙏😭
2026-05-13 03:25:21
1
🇸🇦 :
تم کیوں میرا ٹشو ڈبہ خالی کرنا چاہتے ہو 😭
مجھے کیوں لگتا ہے اپ میری کہانی لکھ رہے ہو 😭🥹
2026-05-23 09:57:03
3
Mم🦋 :
Ammi k sath beth kr piya wo chai ka akhri cup 💔
2026-05-30 22:32:10
1
haniya Ahmad :
ر کیا پتہ کب کہاں کیا آخری ہو
کون جانے کس موڑ پر سانس کی ڈور ٹوٹ جائے.
ہم روز ملتے ہیں، ہنستے ہیں، روٹھتے ہیں، منا لیتے ہیں، اور سمجھتے ہیں کہ کل پھر یہی سب دہرایا جائے گا۔
مگر وقت کی مٹھی میں ریت کی طرح لمحے سرکتے جاتے ہیں اور ہمیں خبر تک نہیں ہوتی۔
کبھی سوچا ہے کہ جو چائے کا کپ آج ساتھ پیا، وہ آخری تھا؟
جو گلے لگ کر خدا حافظ کہا، وہ شاید الوداع کا دوسرا نام تھا؟
ہم وعدے کرتے ہیں "پھر ملیں گے"، "کل بات کرتے ہیں"، اور کل کبھی آتا ہی نہیں۔
زندگی کا سب سے بڑا دھوکا یہی "کل" ہے جو ہمیشہ آج میں بدلتا رہتا ہے۔
کسی کی مسکراہٹ آخری بار دیکھی ہو، اور ہمیں لگا ہو کہ یہ تو روز کا معمول ہے۔
کیا پتہ ماں نے جو دعا دیتے ہوئے سر پہ ہاتھ رکھا تھا، وہ آخری بار تھا۔
کیا پتہ اس کی انگلیوں کی وہ ٹھنڈک، وہ سکون، دوبارہ نصیب ہی نہ ہو۔
کیا پتہ وہ نظر آخری تھی، وہ دعا آخری تھی، وہ "خیال رکھنا بیٹا" آخری بار تھا۔
کیا پتہ دوست نے جو گلے لگ کر ہنستے ہوئے کہا تھا "پھر ملیں گے یار"، وہ وعدہ ادھورا رہ جائے۔
ہم سمجھتے ہیں دوست تو ہمیشہ رہیں گے، ایک کال کی دوری پر ہیں۔
مگر وقت کال کاٹ دیتا ہے اور نمبر ہمیشہ کے لیے بند ہو جاتا ہے۔
کیا پتہ وہ لڑائی آخری تھی جس کے بعد منانے کا وقت ہی نہ ملا۔
ہم روٹھ کر بیٹھ جاتے ہیں، سمجھتے ہیں وہ خود منا لے گا۔
اور پھر خبر آتی ہے کہ منانے والا ہی نہیں رہا۔
کیا پتہ باپ نے جو کندھے پر تھپکی دی تھی، وہ حوصلہ آخری تھا۔
کیا پتہ بہن نے جو ہنستے ہوئے مذاق کیا تھا، وہ آواز آخری بار کانوں میں پڑی تھی۔
ہم گھر کی چھوٹی چھوٹی باتوں کو معمول سمجھتے ہیں۔
ماں کا ناشتہ بنانا، بھائی کا تنگ کرنا، ابو کا ڈانٹنا۔
لگتا ہے یہ سب تو روز ہوگا، یہ کہاں جانے والا ہے۔
پھر ایک دن گھر کی دیواریں بھی خاموش ہو جاتی ہیں۔
اور وہ آوازیں صرف یادوں میں گونجتی ہیں۔
کیا پتہ وہ عید آخری تھی جب سب اکٹھے تھے۔
کیا پتہ وہ تصویر آخری تھی جس میں سب مسکرا رہے تھے۔
ہم "بعد میں" کے چکر میں "ابھی" کھو دیتے ہیں۔
معافی بعد میں مانگ لیں گے، محبت بعد میں جتا دیں گے۔
مگر یہ "بعد میں" کبھی آتا ہی نہیں۔
زندگی نوٹس نہیں دیتی، الوداع کا اعلان نہیں کرتی۔
بس چپکے سے ایک لمحہ چھین لیتی ہے اور ہم خالی ہاتھ رہ جاتے ہیں۔
پھر ہم روتے ہیں، دیواروں سے باتیں کرتے ہیں، تصویروں کو سینے سے لگاتے ہیں۔
کاش ایک بار اور سر پر ہاتھ رکھ دیتی ماں، کاش ایک بار اور دوست گلے لگا لیتا۔
مگر کاش کی قیمت بہت بھاری ہوتی ہے، اور وقت ادھار نہیں دیتا۔
2026-05-30 16:47:59
1
To see more videos from user @haqeeqatpasand11, please go to the Tikwm
homepage.