@user046003410: وہ بیٹھا سوچ رہا تھا رب کہاں ہے ؟ وہ جس نے مجھے بنایا ، مجھے تخلیق کیا جس کو میری نگاہ تلاشتی ہے آخر کہاں ملے گا وہ مجھے ؟ بڑے سجدے کیے ، بڑے وظیفے کیے ، بڑا ماتھا رگڑا مگر مراد بر نہیں آئی ۔ اک روز تنہائی میں بیٹھا ہلکان ہو رہا تھا تو شیطان اور نفس نے مل کے وار کیا اور جال بنا پھر ذہن میں ڈال دیا کہ اتنا تلاشا ہے کوئی جواب نہیں آیا جانے ہے بھی کہ نہیں نہ تو دیکھا ہے اور نہ کبھی سنا ہے وگرنہ کتنے ہی پیچھے گزرے ہیں کہ جنہیں کبھی پیغام آیا کہ رب نے سلام بھیجا ہے تو وہ بشر حافی ہو گیا ، کسی کو مسجد میں پاؤں پھیلا کر بیٹھے پایا تو غیب سے آواز آئی جس پر اس کا نام سفیان ثوری پڑ گیا ۔ میں بھی تو اسی کا بندہ ہوں چلو گناہگار ہی سہی ، بدکار ہی سہی پر ہوں تو اس کا اپنا ہی میری طرف بھی توجہ کرے نہ ۔ نفس و شیطان حاوی کیسے ہوتے کیونکہ ان کی رسائی فقط دماغ تک ہے یا دل کے کسی اوپرے کنارے پر مگر دل کے اندر سے آواز آئی یہ کیا ظلم کر رہا ہے وہ رب ہے تیرا رب جس سے محبت کرتا ہے اسی کے بارے میں اتنا غلط گمان کچھ حیاء کر ۔ بس پھر سجدے میں گر گیا کیا بولتا جب کہ وہ تو دلوں کی سرگوشیاں بھی جانتا ہے ۔ کہا اے میری جاں کے مالک اگر تیری چاہ کر ہی لی ہے تو یوں خود سے محروم نہ کر ، تجھ سے محبت کا دعویٰ کر ہی بیٹھا ہوں تو یہ ہجر کی آگ کو ہوا نہ دے ، گناہگار ہوں مگر تجھے راضی کرنا چاہتا ہوں مجھے خود سے محروم نہ کر میرے رب محروم نہ کر ، سسکیاں بندھ گئیں ، سر سجدے میں ہے اور آنکھیں بہہ رہی ہیں ۔ بس پھر کرم ہو گیا ، رحمت جوش میں آ گئی ، دل کے کسی کونے سے صدا آئی ، آگ جو بھرے بیٹھا تھا اندر بھڑک اٹھی دل جلال میں آ گیا اور بولا جاہل کس کی طلب میں ہلکان ہو رہا ہے ؟ وہ جس نے کہا تیری ہی ذات میں بستا ہے وہ ، کس کی دید میں مر رہا ہے ؟ وہ جو الست بربکم کا پردہ گرا تھا وہاں کس کی دید پر حامی بھری تھی ، کس کی ملاقات میں کافر ہوا جا رہا ہے ؟ جس نے خود کو تیری ہی شاہ رگ سے زیادہ قریب رکھا ہے ۔۔۔ ہوش کر کہاں تلاشتا پھر رہا ہے وہ تجھ میں ہے ۔ اس نے رو کر کہا مجھے پردے کے اس پار جانا ہے اے دل تو دل نرم پڑ گیا بھلا وہ تجھ سے پرده داری کیوں رکھے گا ناسمجھ خود پہ غور کر اور دیکھ اپنے آس پاس کوئی فرق نظر آتا ہے کہ نہیں ؟ جب دل نے یہ کہا تو اس نے دیکھا اور جب دیکھا تو شرم سے پانی پانی ہو گیا ، ہچکیاں لیتے ہوئے سر پھر سجدے میں رکھ دیا اور اپنے رب سے اپنی غفلت کی معافی مانگی کہ وہ رب سے ملاقات کے لیے رب کے بلاوے سے پہلے حاضر ہو جاتا ہے ، اس کی زبان پر اپنے محبوب کا ذکر رکھا ہے ، جب سارا جہاں سو رہا ہوتا ہے تو اسے اپنی رحمت میں ڈھانپ کر اس کے سارے دکھ سنتا ہے اور بڑے پیار سے فرماتا ہے تو مانگتا جا بس دینا میرا کام ہے اسے سمجھ آ گئی کہ رب اس کے بڑا ہی قریب ہے اور ہر گھڑی اس کے ساتھ ہے بس وہ خود ہی کم عقل تھا مگر جس دل میں عشق بھرا ہے اس نے ملا دیا ۔
Allah pak reaham farma our ghaibi madad naseeb farma ameen
2026-06-12 22:49:12
5
sky ,angel💗 :
bhai ye perh ke mere dill ko bohat sakoon mila hai thanks 🙏
2026-05-13 12:40:46
18
𝓢𝔂𝓮𝓭 𝓦𝓪𝓼𝓮𝓮𝓶 𝓼𝓱𝓪𝓱 :
اللہ آخر ہے کہا ؟ مجھ سے ملتا کیوں نہیں ؟
2026-05-13 06:21:43
13
mommy and son mini vlogs :
ye kabi kabi me b ALLAH se kehti hou k YA ALLAH mery paas aa k bety r mera drd to deky na ASTAGHFIRULLAH lakin pir muj tasali b mil jati hy😭🥰
2026-05-15 04:16:46
5
♘★ غلام حیدر 💸 :
good message for us
2026-05-18 09:44:19
1
محمد عابد علی 👑✨🌹 :
اللہ تعالی ہمارے پاس ہی موجود ہوتا ہے ہم دعا مانگتے وقت اسمان کی طرف دیکھتے ہیں حقحقت. میں وہ رب کریم ہمارے ضمیر ہمارےدل کے پاس ہوتا ہے تب ہی تو کوی گناہ کرنے لگو تو اللہ پاک کی یاد اتی ہے کوی نیکی کرو تو ایک سکون محسوس ہوتا ہے 🥰🥰
Raab Mery dil my ha or mai rooz apny Raab sy baat krti hoon
2026-05-13 04:04:54
6
meer 05 :
hai mn sadky os rab kreem Kay hai sadky javo apna payara Allah pak pay mujhy kasam hai os Kareem ki mujhy ASA lag Raha hai Mera sath Mera Sona rab Bhat kr Mera Dil pay hat phar Raha hai sukoon a giya subhan Allah 🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰
2026-06-05 10:46:15
1
shafi :
dil me
2026-05-14 17:05:58
1
M Salman chemist 🧪 :
hamary Jana Hain Allah ya Allah mer sab k Sath raham ka mamala kar ham insan kamzor hain
2026-05-29 15:33:49
1
Arshad Balouch Pak Army :
بےشک سبحان اللہ 🤲💙🌹
2026-05-30 18:20:35
2
Sadam Sah :
Masha Allah
2026-05-28 09:07:07
1
waqar2009 :
یا اللہ ہمیں اپنا قرب نصیب فرما، آمین
2026-05-24 05:55:10
2
Tahir Khadim :
Allah pak 🥰
2026-05-18 18:46:14
1
Adil BaBa :
Allah g har jaga ha sirf hum logo ko doodn ka tareka nhi ate 🥰
2026-05-17 05:36:35
1
Rasoolbux Attari :
آب حیات کیا ہے بہائ
2026-05-19 10:46:51
1
chandio بلوچ :
سبحان اللہ
2026-05-15 16:24:23
1
hamza rajpoot :
Allah pak ❤️😊✨
2026-05-14 10:58:55
2
malik hasseb shah۔ATEEQ SHAH :
2026-05-29 12:47:49
2
To see more videos from user @user046003410, please go to the Tikwm
homepage.