عنوان: چھری سے روٹی کاٹنے کا حکم
(31152-No)
سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! میں نے سنا ہے کہ روٹی کو چھری سے نہیں کاٹنا چاہیے۔ آپ بتائیے کہ کیا اسلام میں اس کے بارے میں کوئی حکم ہے یا نہیں؟
جواب: واضح رہے کہ کسی بھی صحیح سند سے منقول روایت میں روٹی کو چھری سے کاٹنے کی ممانعت کا حکم نہیں ملتا ہے، البتہ بعض کتب مثلاً معجم طبرانی وغیرہ میں اس مضمون پر مشتمل روایات ملتی ہیں، لیکن ان کے راویوں پر محدّثین عظام نے شدید کلام کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ ابن قیم رحمہ اللہ نے ان تمام روایات کو بے اصل (من گھڑت) قرار دیا ہے، یہی بات علامہ بدر الدین عینی ودیگر شارحین کے کلام سے معلوم ہوتی ہے۔
اس بناء پر مذکورہ روایت کو دلیل بنانا بالکل درست نہیں ہے، چنانچہ فقہاء کرام نے صراحتاً لکھا ہے کہ روٹی کو چھری سے کاٹنا جائز ہے، اس میں شرعاً کوئی قباحت نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
2026-05-18 11:53:24
0
Afghan 😎 :
اوله خبره د قران یی ثابته ګه بیا ی منم
2026-05-28 21:38:00
0
Ezatullah Safi :
خیټالوژی
2026-05-19 11:03:19
0
To see more videos from user @islamicoffical904, please go to the Tikwm
homepage.