@apna.satiana: شیخوپورہ روڈ، نشاط آباد سے گٹ والا تک سڑک کی حالت گزشتہ کئی سالوں سے انتہائی خراب ہے جس کے باعث علاقہ مکینوں اور روزانہ سفر کرنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑک جگہ جگہ سے خستہ حال ہو چکی ہے جبکہ بارش کے دنوں میں صورتحال مزید خراب ہو جاتی ہے، جس سے حادثات کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ اہلِ علاقہ نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی فوری تعمیر و مرمت کر کے عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ کیا جائے۔ #Faisalabad #NishatAbad #RoadIssue #PublicIssue #PakistanNews