@deeplines0311: کچھ دیدار زندگی دیتے ہیں، اور کچھ دیدار زندگی بھر کا درد۔ سفید جوڑے میں سجا انسان اکثر سب کو رُلا جاتا ہے۔ لوگ دور دور سے آتے ہیں، مگر جسے جانا ہوتا ہے وہ خاموش رہتا ہے۔ عجیب رسمِ دنیا ہے، زندہ انسان کی قدر کم اور جنازے کا ہجوم زیادہ ہوتا ہے۔ سفید کفن میں لپٹا انسان، سب کے دلوں پر خاموش نصیحت چھوڑ جاتا ہے۔ بعض ملاقاتیں آخری ہوتی ہیں، مگر یاد ہمیشہ رہتی ہے۔ انسان کی اصل قیمت اُس کے جانے کے بعد سمجھ آتی ہے۔ وہ دیدار بھی کیا دیدار، جس کے بعد صرف دعائیں رہ جائیں۔ زندگی بھر جنہیں وقت نہ ملا، وہ بھی آخری دیدار میں شامل ہوتے ہیں۔ سفید لباس میں سجا انسان، دنیا کی حقیقت سمجھا جاتا ہے۔ Owner 么ᴅɪʟ ᥫ᭡ #fyp #poetry