میں نے ایک ہی شخص کو چاہا تھا ایسی شدت سے چاہا تھا
کہ خود کو بھی بھلا دیا تھا۔
میری دعائیں میری خواہشیں، میرے خواب سب اسی ایک نام
کے گرد گھومتے تھے۔
مگر تقدیر کو شاید یہ منظور نہ تھا وہ میرا ہو کر ..... بھی
کبھی میرا نہ بن سکا۔
اب حال یہ ہے کہ
میں زندہ تو ہوں... مگر زندگی محسوس نہیں ہوتی۔
ہنستا ہوں مگر دل ہر وقت روتا ہے۔
لوگوں میں رہتا ہوں مگر اندر سے تنہا ہوں۔
سب کہتے ہیں وقت کے ساتھ سب ٹھیک ہو جاتا ہے مگر ، کچھ
زخم ایسے ہوتے ہیں جو وقت کے ساتھ اور گہرے ہو جاتے ہیں۔
سب سے زیادہ تکلیف تب ہوتی ہے ... جب اُسے کسی اور کا ہوتا دیکھتا ہوں وہی شخص جس کے لیے میں نے خود کو کھو دیا تھا۔
سچ کہوں تو انسان ایک ہی بار سچی محبت کرتا ہے اور جب وہ محبت ادھوری رہ جائے ... تو انسان پوری زندگی ادھورا ره جاتا ہے
2026-05-15 04:59:44
0
RAO SHARJEEL 360 :
@✨UBAID RAZA✨
2026-05-15 05:13:16
1
S H A N ⚔️ :
🥺🥺🥺
2026-05-14 18:07:47
0
Ali :
❣️❣️❣️
2026-05-14 15:48:47
0
To see more videos from user @syam.0088, please go to the Tikwm
homepage.