@muzo580: اگر آپ گھر میں ہو کر بھی گھر ڈھونڈ رہے ہیں، تو اس کا مطلب صرف یہ نہیں کہ آپ کے پاس چھت نہیں، بلکہ شاید آپ کے دل کو سکون نہیں ملا۔۔ کیونکہ گھر صرف دیواروں کمروں اور دروازوں کا نام نہیں ہوتا، گھر وہ جگہ ہوتا ہے جہاں انسان خود کو محفوظ محسوس کرے۔۔جہاں اس کی خاموشی سمجھی جائے،جہاں اسے ہر وقت خود کو ثابت نہ کرنا پڑے۔۔ بعض لوگ بڑے گھروں میں رہتے ہیں، مگر اندر سے بے گھر ہوتے ہیں، وہ اپنے ہی کمروں میں اجنبی محسوس کرتے ہیں اپنے ہی لوگوں کے درمیان تنہا رہتے ہیں، ان کے پاس سب کچھ ہوتا ہے مگر وہ احساس نہیں ہوتا، جسے سکون کہتے ہیں! اور یہی انسان کا سب سے بڑا خسارہ ہوتا ہے؛ کیونکہ دنیا کی ہر کمی پوری ہو سکتی ہے، مگر دل کا سکون اگر چھن جائے تو انسان اندر سے خالی ہو جاتا ہے۔۔ گھر وہ نہیں، جہاں صرف انسان رہتا ہے گھر وہ جہاں انسان ٹوٹ کر بھی خود کو محفوظ محسوس کرے، جہاں اس کے دکھ کا مذاق نہ بنے، جہاں اس کی تھکن کو سمجھا جائے، جہاں محبت صرف لفظ نہ ہو، بلکہ احساس بن کر محسوس ہو۔۔۔ اگر انسان اپنے ہی گھر میں سکون اور محبت تلاش کرتا پھرے، تو پھر واقعہ اس سے بڑا نقصان کوئی نہیں، کیونکہ دنیا کی سب سے خوبصورت نعمت اپنا پن ہے، اور جب یہی نہ ملے تو انسان بھیڑ میں رہ کر بھی تنہا رہ جاتا ہے۔۔ #underpoetry #dontunderreviewmyvideo #creatorsearchinsights #fyyyyyyyyyyyyyyyy #fppppppppppppppppppp