@daily_karachi_updates: *جناب آئی جی سندھ صاحب / ڈی آئی جی صاحب / ایس ایس پی کورنگی* موضوع: خواتین کے ساتھ نازیبہ حرکات کرنے والے گروہ کے خلاف فوری کارروائی کی درخواست جنابِ عالی مؤدبانہ گزارش ہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی 6 نمبر تھانہ زمان ٹائون کی حدود میں ایک گروہ خواتین کے ساتھ نازیبہ حرکات اور ہراسانی میں ملوث ہے۔ اس وجہ سے علاقے کی خواتین اور بچیاں شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں اور کھلے عام گھومنے پھرنے میں خود کو غیر محفوظ محسوس کرتی ہیں۔ مزید یہ کہ ایک شخص کی ویڈیو بھی موجود ہے جس میں اس کی شکل واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے، جس نے خواتین کے ساتھ نازیبہ حرکت کی۔ لہٰذا اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ مذکورہ شخص اور اس کے ساتھیوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور ان درندوں کے ساتھ وہی سلوک کیا جائے جو سی سی ڈی پنجاب میں ایسے لوگوں کے ساتھ کرتی ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی شخص خواتین کو ہراساں کرنے کی جرات نہ کرے آپ سے گزارش ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لے کر متاثرہ خواتین کو انصاف فراہم کیا جائے. 🪀 *Karachi Crime update* 🇵🇰 https://whatsapp.com/channel/0029Vao5WyA00