@itsmeunique02: اب یوں نہ مجھے کہنا کہ پھر سے ملیں گے ہم کیونکہ کچھ بچھڑنے ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے بعد انسان صرف زندہ رہتا ہے پہلے جیسا کبھی نہیں رہتا۔ تمہارے جانے کے بعد میں نے خود کو بہت مشکل سے سنبھالا ہے ہر اُس جگہ سے گزری ہوں جہاں تمہاری یاد میرا راستہ روک لیتی تھی۔ ہر رات خود کو سمجھایا ہے کہ اب تم واپس نہیں آؤ گے اور اب تمہارا ذکر بھی میرے نصیب میں نہیں رہا۔ اب دوبارہ امید دے کر مجھے پھر مت توڑنا میں پہلے ہی تمہاری محبت کی قیمت اپنی نیند اپنی ہنسی اور اپنے سکون سے ادا کر چکی ہوں۔ اب اگر دوبارہ ملے بھی تو شاید وہ بات نہ رہے کیونکہ کچھ رشتے وقت کے ساتھ نہیں درد کے ساتھ مر جاتے ہیں۔ میں نے تمہیں دل سے چاہا تھا اسی لیے تمہارے بعد کسی اور سے دل نہیں لگا مگر تم نے شاید محبت کو صرف وقت گزارنے کی چیز سمجھا۔ اس لیے اب یوں نہ کہنا کہ پھر سے ملیں گے ہم کچھ لوگ دوبارہ مل بھی جائیں تو پہلے جیسے نہیں رہتے۔ ❤️🩹 #sadpost #udaasdil #ukaccountviralplzztiktokteam🥺 #plizsaport🌷🌷 #repostrequest🙌