@overthinker380958: میں ان سے بھاگتی ہوں جنہیں میں جانتی ہوں اور ایک پرسکون و خاموش کونے میں دبک کر بیٹھ جاتی ہوں میں اپنے دل کی بیماری کی آہٹ سنتی ہوں اور ان سے دور بھاگتی ہوں جو میرے ساتھ ہیں کیسے لوگ ہیں یہ، ظاہر میں سب ایک جیسے ہیں مگر باطن میں انتہا درجے کی حقارت سے بھرے ہوئے جیسے ہی انہوں نے میری شاعری سنی مجھ سے ایک خوشبودار پھول کی طرح ملے لیکن جب وہ تنہا ہوئے تو اُن کے لہجے بدل گئے، اور میں پھر انسانوں سے تھوڑا اور ڈر گئی۔ اب میں ہجوم سے زیادہ اپنی تنہائی پر یقین کرتی ہوں۔ کیونکہ چہرے اکثر خوبصورت ہوتے ہیں، مگر نیتیں نہیں۔ لوگ لفظوں سے محبت کرتے ہیں، مگر لفظ لکھنے والوں سے نہیں۔ وہ تمہاری حساسیت کو سراہتے ہیں، پھر اُسی حساس دل کو توڑ دیتے ہیں۔ اسی لیے اب میں خاموش رہتی ہوں، کم بولتی ہوں، کم ملتی ہوں۔ کیونکہ ہر کوئی قریب آنے کے قابل نہیں ہوتا… 🖤🍂 ۔ #poetrystatus #viral_video_tiktok #fyp