@xbroken005: کبھی کبھی انسان کسی کو کھونے کے بعد نہیں ٹوٹتا... بلکہ اُس احساس سے ٹوٹ جاتا ہے کہ جسے وہ اپنی دنیا سمجھتا تھا، اُس کے دل میں اپنی کوئی جگہ ہی نہیں تھی۔ پھر آہستہ آہستہ انسان بدلنے لگتا ہے، کم بولتا ہے، کم ہنستا ہے، اور ہر چیز سے دل اُٹھنے لگتا ہے۔ راتیں لمبی ہو جاتی ہیں، یادیں شور مچاتی رہتی ہیں اور دل ہر لمحہ یہی سوچتا رہتا ہے کہ آخر کمی کہاں رہ گئی تھی۔ عجیب اذیت ہوتی ہے اُس محبت کو بهلانا جس کے ساتھ انسان نے اپنے سارے خواب جوڑ لیے ہوں۔ اب تو بس یہی محسوس ہوتا ہے کہ کچھ لوگ زندگی میں صرف یہ سکھانے آتے ہیں کہ ہر محبت مقدر نہیں ہوتی اور ہر اپنا ہمیشہ اپنا نہیں رہتا #foryou #fypviral🖤tiktok #fypppppppppppppp #acthetic #poetry @TikTok