@intoxicated.girl09: میں نے تمہیں صرف ایک انسان نہیں سمجھا تھا، تم میری عادت، میری سوچ اور میرا سکون بن چکے تھے لیکن تم نے ایسے چھوڑا جیسے کبھی کوئی رشتہ تھا ہی نہیں… اور میں آج بھی اسی وہم میں جی رہی ہوں کبھی کبھی دل خود سے سوال کرتا ہے کہ آخر قصور کس کا تھا؟ شاید میرا، جو تمہیں حد سے زیادہ چاہ بیٹھی اب ہر دن ایک جیسا لگتا ہے، نہ خوشی پوری ہوتی ہے نہ درد ختم ہوتا ہے… بس ایک خالی پن رہ گیا ہے میں آج بھی تمہیں دل کے کسی کونے میں زندہ رکھے ہوئے ہوں، حالانکہ تم مجھے بہت پیچھے چھوڑ چکے ہو تکلیف کی انتہا ہوتی ہے جب وہ شخص ہم سے ہاتھ چھڑا جائے جس کی وجہ سے ہم پوری دنیا سے لاتعلقی اختیار کرتے ہیں اور آخر میں وہی شخص ہمیں کہے کہ میں نے کہا تھا تم میرے ساتھ چلو، میں نے کہا تھا تم مجھ سے محبت کرو، میں نے کہا تھا کہ تم میری وجہ سے سب سے الگ ہو جاؤ....؟؟