@ishqzadii850: کبھی کبھی محبت کا مطلب پانا نہیں ہوتا بس کسی کے نام پہ خود کو مٹانا ہوتا ہے۔ نہ کوئی وعدہ نہ کوئی ساتھ کی امید پھر بھی ہر لمحہ اسی کا فسانہ ہوتا ہے۔ وہ آئے یا نہ آئے، فرق نہیں پڑتا، دل کو تو بس اس کا در کھٹکھٹانا ہوتا ہے۔ یہ کیسی چاہت ہے، کیسا یہ صبر کا رشتہ جس میں دکھ بھی اپنا ہو۔۔۔ اور چھپانا ہوتا ہے۔ نہ قسمت میں وصال نہ خوابوں میں بھی قربت پھر بھی اس کے نام پہ جینا مر جانا ہوتا ہے۔ وہ جسے خبر بھی نہیں میرے وجود کی اسی کے لیے ہر سانس کو سجانا ہوتا ہے۔ یہ جیت ہار کی باتیں یہاں بیکار لگتی ہیں یہاں تو بس خود کو ہار کے بھی مسکرانا ہوتا ہے۔ اصلی محبت وہی ہے جو خاموش رہتی ہے، جس میں مانگنا نہیں۔۔۔ بس عمر بھر نبھانا ہوتا ہے۔