@mannankhanmpa: 16 مئی بروز ہفتہ | RHC کوٹ نیناں میں صفائی کے ناقص انتظامات پر متعلقہ ایم پی اے کا سخت نوٹس، خود ٹریکٹر چلا کر صفائی مہم کا آغاز چئیر پرسن چیف منسٹر ٹاسک فورس برائے جیل خانہ جات، ایم پی اے رانا منان خان نے رورل ہیلتھ سنٹر کوٹ نیناں کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر وہاں صفائی کے ناقص انتظامات اور جڑی بوٹیوں کی بھرمار دیکھ کر انہوں نے شدید غصے کا اظہار کیا ۔ انہوں نے ناصرف انتظامیہ کی سرزنش کی بلکہ خود ٹریکٹر چلا کر ان جڑی بوٹیوں کو تلف کیا ۔ رانا منان خان نے موقع پر موجود افسران کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ #RanaMannanKhan #PublicService #CleanlinessDrive #RHCKotNainan #Punjab