اس بات کا پکا یقین رکھیں کہ زندگی صرف ایک ہی لمحے میں پلک جھپکتے ہی بالکل الٹ پلٹ ہو سکتی ہے کوئی ایک فون کال، کسی طبی معائنے کی رپورٹ، معائنے کے بعد ڈاکٹر کا کوئی ایک جملہ، سڑک پار کرتے ہوئے کوئی ایک غلط قدم، کسی شخص سے کوئی سرسری سی ملاقات، یا پھر کوئی تلخ اور بے ہودہ واقعہ بھی سب کچھ بدل کر رکھ دیتا ہے
یہ صرف ایک ہی لمحہ ہوتا ہے جو آپ کے تمام تر درست منصوبوں، ترتیب اور حفاظتی تدابیر کے باوجود آپ کو بے بس کر کے اپنے ہی گرد گھومنے پر مجبور کر دیتا ہے ایک ایسا لمحہ جو آپ کی پوری طاقت اور عروج کے وقت آپ کے غرور کو خاک میں ملانے کی طاقت رکھتا ہے
زندگی ہمیں ہر روز یہ ثابت کرتی ہے کہ اس میں اللہ کی ذات کے سوا کوئی ضمانت نہیں ہے ایسے لمحات میں کسی طے شدہ تقدیر کے سامنے نہ تو آپ کا شعور، نہ آپ کا عہدہ، نہ آپ کی طاقت، نہ آپ کی ذہانت اور نہ ہی آپ کی دولت آپ کے کسی کام آتی ہے
اس لیے جو گزر گیا اس کے افسوس میں خود کو نہ تھکائیں، اور نہ ہی آنے والے کل کا بوجھ اٹھائیں، اور اپنے مستقبل کی فکر میں اپنی روح کو نہ گھلائیں کیونکہ کوئی نہیں جانتا کہ اگلا لمحہ اپنے دامن میں اس کے لیے کیا چھپا کر بیٹھا ہے
اپنے دماغ اور دل کو سکون دیں، تمام پریشانیوں اور فکر مند کرنے والے خیالات کو پسِ پشت ڈال دیں اور اللہ پر توکل کریں پس ہر حال میں اور ہمیشہ صرف اللہ ہی کے لیے تمام تعریفیں ہیں۔
-
2026-06-01 08:28:06
1
SAna AhMAd❤️ :
right jaha ahsas na ho
2026-06-11 03:27:05
0
Rehman Jutt :
gg bilkul 💖💖💖💖💖💖👌👌👌
2026-06-02 06:55:46
0
Waseem Ahmed Baltistani :
kitni piyaari 💕🌺💕 cute se ho ap ❤️
2026-06-01 05:39:16
0
👽Maverick @ back to future 👽 :
Maybe
2026-05-18 16:21:00
0
To see more videos from user @k_ali2003, please go to the Tikwm
homepage.