@moonight401: یوں جو تکتا ہے آسمان کو تو کوئی رہتا ہے آسمان میں کیا؟ وہ جو اک تجھ کو جاں سے پیارا تھا اب بھی آتا ہے تیرے خیال میں کیا کیا نہیں ہوگی پھر میری تکمیل کوئی تجھ سا نہیں جہاں میں کیا ہم تو تیری کہانی لکھ آئے تو نے لکھا ہے امتحان میں کیا ہو ہی جاتے ہیں جب جدا دونوں پھر تعلق ہے جسم و جاں میں کیا ہم قفس میں ہیں اڑنے والے بتا ہے وہی لطف آسمان میں کیا پڑھ رہے ہو جو اتنے غور سے تم کچھ نیا پن ہے داستان میں کیا اردو والے کمال دکھتے ہیں کوئی جادو ہے اس زبان میں کیا #moonnight #fypシ゚viral #aestheticvideos #100kviews #caption