@fakesmile0308: READ CAPTION…..💔🙂 وہ جو ہمارے رابطوں سے جلتے تھے، شاید آج خوش ہوں گے کہ اب ہمارے درمیان خاموشیاں ہیں، فاصلے ہیں اور ادھوری باتیں ہیں۔😞 مگر وہ کیا جانیں کہ کچھ رشتے ختم ہو کر بھی دل سے نہیں جاتے۔🥹 کبھی ایک دوسرے کی عادت ہوا کرتے تھے ہم، ہر لمحہ ایک دوسرے کے بغیر ادھورا لگتا تھا۔ آج حال یہ ہے کہ بات کرنے کو دل ترستا ہے مگر انا، حالات اور قسمت درمیان آ کھڑی ہوئی ہے۔ دوریاں صرف جسموں میں نہیں آئیں، اب تو خواب بھی الگ الگ ہو گئے ہیں۔ وہ شخص جو کبھی سکون تھا، آج اسی کی یاد بے سکونی بن گئی ہے۔ کبھی دل چاہتا ہے سب بھلا دیں، مگر محبت کہاں اتنی آسانی سے ختم ہوتی ہے۔💔 اب نہ پہلے جیسی باتیں ہیں، نہ پہلے جیسا انتظار، بس ایک درد ہے جو خاموشی سے ساتھ چل رہا ہے۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ کہانی ختم ہو گئی، مگر حقیقت یہ ہے کہ کچھ محبتیں کبھی ختم نہیں ہوتیں، بس ادھوری رہ جاتی ہیں۔�#viral #crew07 #poetrystatus #viralmyvideo #fakesmile0308