@tigermuaythaiacademy: الحمدللہ، خوشیوں کا سلسلہ جاری ہے! ٹائیگر موئے تھائی اکیڈمی کے ایک اور مایہ ناز فائٹر عبدالحنان (Abdul Hanan) نے آذربائیجان میں ہونے والے بین الاقوامی مقابلے Budo Fight Series 2 میں اپنے حریف کو دھول چٹا کر جیت اپنے نام کر لی ہے۔ نثار احمد کے بعد عبدالحنان کی یہ فتح ثابت کرتی ہے کہ ہمارے کھلاڑی کسی سے کم نہیں ہیں۔ یہ جیت اکیڈمی کی انتظامیہ، استاد کی محنت اور آپ سب کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ عبدالحنان نے رنگ (Ring) میں جس ہمت اور تکنیک کا مظاہرہ کیا، اس نے سب کے دل جیت لیے ہیں۔ پاکستان کا نام روشن کرنے پر ہمیں اپنے اس چیمپئن پر فخر ہے! 🥇 پاکستان زندہ باد! ٹائیگر موئے تھائی زندہ باد! #TigerMuayThai #AbdulHanan #Winner #BudoFightSeries #baku2026 @Hanan_PrideOfPakistan @Iqrar Tiger