@ali_l3ukhari: دل سے اک خواہش بیتاب لگا دیتا ہے
پھر وہ پابندی آداب لگا دیتا ہے
لفظ بے صورت ہوں لیکن تیرا قاتل لہجہ
میرے اطراف میں اعراب لگا دیتا ہے
پہلے کہتا ہے کہ افلاک سے آگے دیکھوں
پھر کہیں پیچ میں ماہتاب لگا دیتا ہے
ہر وہ الزام جو دشمن نہ لگائے مجھ پر
وہ میرا حلقہ احباب لگا دیتا ہے
رات دیتا ہے تھکے دن کو تھکنے کے لیے
پھر تعاقب میں کوئی خواب لگا دیتا ہے 🥺💔 #ali_l3ukhari #fypviralシ #aestheticvideos #foryou #chand