@eraofghanikhanbaba: اس رات کے بعد میں نے اسے دوبارہ کبھی مجبور نہیں کیا کہ وہ مجھ سے بات کرے یا پھر مجھے وقت دے۔ میں نے اُسے مجھے سمجھانے یا سمجھنے کو نہیں کہا۔ میں بس رُک گیا۔ میں نے خود کو اس پر بوجھ سمجھ کر، خود کو محدود کر لیا۔ مجھے بس ایک گہری چُپ لگ گئی کیونکہ اس رات اس کے لہجے نے وہ سب کچھ کہہ دیا جو اس نے کبھی ظاہر نہیں کیا۔ جب مجھے روتا اور تڑپتا ہوا دیکھ کر بھی وہ میری تکلیف نہیں سمجھی تو میں نے خود کو سمجھا لیا۔ سب سے دکھ کی بات پتا کیا ہے؟ مجھے اب بھی اس کی پرواہ ہے۔ میں اب بھی اس کے بدلنے کا انتظار کرتا ہوں، لیکن میں نے اب کبھی اپنے جذبات ظاہر کرنے کی کوشش نہیں کی۔ کیونکہ اس سے پیار کی بھیک مانگنا، اُسے کھونے سے زیادہ تکلیف دہ محسوس ہوتا ہے۔ 🙌🏻 #hamayunkhan #hamayun #pashtoghazal #pashtopoetry #pashtosong