@alonewithoutyou96: ایک شخص کی مُحبت آپ کو بتاتی ہے کہ #AR❤ آپ کون ہیں؟ آپ کی اُوقات کیا ہے؟ برداشت کتنی ہے آپ میں؟ کتنا ظرف ہے آپ کا؟ کتنے رحم دل ہیں آپ؟ کتنا غصہ ہے آپ میں؟ درد سہن کسے کہتے ہیں؟ احساس کیا چیز ہے؟ مانگنا کیا ہوتا ہے؟ گڑگڑانا کیا ہوتا ہے؟ جھکنا کیا ہوتا ہے؟ گرنا کیا ہوتا ہے؟ اور ویسے بھی مُحبت عقل مند لوگوں کے ساتھ زیادہ دیر رک نہیں چل سکتی ۔ مُحبت کے لئے تھوڑا پاگل تھوڑا بے وقوف ہونا ضروری ہے۔ اور عقل مند لوگ مُحبت نہیں تجارت کرتے ہیں اور ہمیشہ خسارہ دیکھ کر راہ بدل لیتے ہیں ۔ اور میرا ماننا یہ ہے کہ آج کہ دور میں عقل مند لوگ کثرت سے پائے جاتے ہیں اور صرف وہی لوگ خوش و خورم ہیں ۔ پھر کوئی آئے گا جس کے دل، قول اور فعل میں ۔آپ کی محبت ہوگی کوئی آئے گا جو کہے گا کم مگر نبھائے گا بہت۔ کوئی ہوگا جس کے لہجے میں ٹھہراؤ اور موجودگی میں سکون ہوگا۔ وہ محبت کو لفظوں میں نہیں تولے گا وقت توجہ اور احترام سے ثابت کرے گا۔ اس کے دل میں آپ ہوں گے اور اس کے فیصلوں میں بھی۔ تب سمجھ آئے گی کہ جو ملا نہیں وہ دراصل مقدر ہی نہیں تھا۔ ہم وہ کھوئے ہوئے مُواقع ہیں جو دوبارہ نہیں آتے۔ ہم وہ ہیں جن کا دوسروں سے کوئی موازنہ نہیں۔ اور نہ ہی ہم کسی کے مُتبادل بن سکتے ہیں۔ شاید ہم دوسروں کی زندگیوں میں بہترین نہ رہے ہوں۔ لیکن ہم سب سے زیادہ سچے تھے! سب سے زیادہ مُخلص… وفادار اور برداشت کرنے والے۔ ہم ہر اُس شخص کا سہارا بنے جو ہماری راہ سے گُزرا۔ اور سب سے بڑھ کر ہم مُحبت اور وجود دونوں میں سچے تھے۔