@australianqueen5: کبھی کبھی انسان صرف محبت خلوص اور عاجزی کے ساتھ لوگوں کے درمیان جینا چاہتا ہے وہ اپنے لہجے کو نرم رکھتا ہے اپنے رویے میں انکساری لاتا ہے اور ہر تعلق کو عزت دینے کی کوشش کرتا ہےمگر افسوس ہر دل عاجزی کی زبان نہیں سمجھتا کچھ لوگ انسان کی نرمی کو اس کی کمزوری سمجھ لیتے ہیں اور اس کے جھکنے کو اپنی برتری کا ثبوت بنا لیتے ہیں یہ دنیا اکثر ان لوگوں کو زیادہ آزمانے لگتی ہے جو خاموش رہ کر برداشت کرتے ہیں جب آپ اپنے ظرف سے بڑھ کر دوسروں کو عزت دیتے ہیں تو کم ظرف لوگ خود کو اہم اور بے خطا سمجھنے لگتے ہیں وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ عزت دینے والا شخص کمزور نہیں ہوتا بلکہ اس کا اخلاق بلند ہوتا ہے اصل عظمت ہمیشہ عاجزی میں ہوتی ہے غرور میں نہیں زندگی یہی سکھاتی ہے کہ انسان کو نرم دل ضرور ہونا چاہیے مگر اپنی قدر بھی پہچاننی چاہیےہر جگہ خود کو جھکانا ضروری نہیں کیونکہ بعض لوگ محبت کی زبان نہیں سمجھتے وہاں خاموش وقار اور مناسب فاصلہ ہی انسان کی عزت کو محفوظ رکھتا ہے۔ جیا خان۔۔۔✍️ #جیاخان🥀 #sydneyaustralia #foryou