@sk_kattni_302: ایک مخلص کارکن کی پکار: ایم پی اے انور خان اور ایم این اے صاحبزادہ صبغت اللہ صاحب سے خصوصی اپیل! سورباٹ بالا پمپ میں محنت مزدوری کرنے والا محمد اسماعیل، جو تحریک انصاف کا ایک انتہائی مخلص اور جنونی کارکن ہے، آج زندگی کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے۔ گھر کا واحد کفیل ہونے کے ناطے، اسماعیل کے کندھوں پر اس وقت آزمائشوں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے: والد محترم کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہیں اور زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ والدہ محترمہ کے بھی متعدد آپریشن ہو چکے ہیں اور وہ شدید علالت کے باعث بستر پر ہیں۔ ایک ایسا مخلص نوجوان جو ہمیشہ نظریے کے لیے کھڑا رہا، آج اپنے بیمار والدین کے علاج اور گھر کے اخراجات کے بوجھ تلے دب چکا ہے۔ 🙏 خصوصی گزارش اور اپیل: ہم پی ٹی آیی قائدین، محترم ایم پی اے انور خان صاحب اور محترم ایم این اے صاحبزادہ صبغت اللہ صاحب سے پرزور اور دردمندانہ گزارش کرتے ہیں کہ اس مشکل گھڑی میں اپنے اس غیور اور وفادار کارکن کو تنہا نہ چھوڑیں۔ اسماعیل اور اس کے والدین کے علاج معالجے کے لیے خصوصی فنڈ یا سرکاری سطح پر فوری مدد کا بندوبست کیا جائے تاکہ ایک غریب خاندان کا چولہا بھی جلتا رہے اور ان کے والدین کا علاج بھی ممکن ہو سکے۔ "آزمائش کی اس گھڑی میں اپنے مخلص کارکنوں کا ہاتھ تھامنا ہی اصل قیادت ہے۔" منجانب: اہل علاقہ سورباٹ ، تنےسرفو