@heer_ki_bateen: کیا شادی واقعی ایک عورت کو مکمل کرنے کے لیے ہوتی ہے…؟ 🥀 یا پھر اُس کی ہنسی، اُس کی شوخی، اُس کے خواب اور اُس کی اپنی پہچان آہستہ آہستہ ختم کرنے کے لیے؟ 🌙 ایک پچیس سال کی لڑکی… ✨ جو کھل کر ہنستی ہے، جو چھوٹی چھوٹی باتوں پر خوش ہو جاتی ہے، جو اپنے خوابوں، اپنی پسندوں اور اپنی ضدوں کے ساتھ جیتی ہے… 🫀🤍 آخر کیوں چند سال بعد وہی لڑکی آئینے میں خود کو پہچان نہیں پاتی؟ 😢 کیوں اُس کی آواز دھیمی ہو جاتی ہے؟ کیوں اُس کی آنکھوں کی چمک کہیں کھو جاتی ہے؟ کیوں اُس کی ہر خواہش کو “فضول” اور ہر احساس کو “ڈرامہ” کہہ دیا جاتا ہے؟ 💔 شادی اگر محبت کا نام ہے تو پھر عورت سب سے زیادہ تنہا شادی کے بعد ہی کیوں محسوس کرتی ہے…؟ 🕊️🥀 کیوں اُسے ہر بار صبر، برداشت اور سمجھوتے کا درس دیا جاتا ہے؟ کیوں اُس کے تھک جانے پر بھی اُسے ہی مضبوط رہنے کا کہا جاتا ہے؟ 🌃 لوگ کہتے ہیں عورت بدل جاتی ہے… مگر سچ یہ ہے عورت ایک دن میں نہیں بدلتی۔ ✨ اُسے بدلا جاتا ہے… رویوں سے، لاپرواہی سے، نظر انداز کیے جانے سے، اور اُس محبت کی کمی سے جس کی وہ حقدار ہوتی ہے۔ 🖤 پھر ایک وقت آتا ہے جب وہ لڑکی جو کبھی شوخ ہوا کرتی تھی خاموش ہو جاتی ہے… 😔 وہ بحث کرنا چھوڑ دیتی ہے، شکایت کرنا چھوڑ دیتی ہے، یہاں تک کہ اپنی پسند ناپسند بھی بتانا چھوڑ دیتی ہے۔ 🌙🥀 اور لوگ سمجھتے ہیں وہ سمجھدار ہو گئی ہے… حالانکہ حقیقت یہ ہوتی ہے کہ وہ اندر سے ٹوٹ چکی ہوتی ہے۔ 💔🫀 #foryou #viral #trending #deeplines💕😔 #viralvedio